کسی بھی نا گہانی صورتحال یا متوقع سیلاب کے پیش نظر متعلقہ محکمے اپنے انتظامات مکمل رکھیں،ڈپٹی کمشنر

جمعہ 20 جولائی 2018 23:39

وہاڑی۔20جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2018ء) ڈپٹی کمشنر وہاڑی عرفان علی کا ٹھیا نے کہا ہے کہ کسی بھی نا گہانی صورتحال یا متوقع سیلاب کے پیش نظر متعلقہ محکمے اپنے انتظامات مکمل رکھیں تاکہ بر وقت رسپانس کیا جا سکے اور کسی قسم کی مشکل پیش نہ آئے انہوں نے ان خیا لات کا اظہار اپنے آفس میں پٹرولیم آئل کمپنیوں کے نمائندوں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔

اس مو قع پر ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر جنرل غلام یاسین ، اسسٹنٹ کمشنر بو ریو الا محمد عظیم ربانی اور ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر1122انجینئر دانش خلیل بھی مو جو د تھے ڈپٹی کمشنر وہاڑی عرفان علی کا ٹھیا نے مز ید کہا کہ آئل کمپنیز اس بات کو یقینی بنائیں کہ سیلاب وغیرہ کی صورتحال کے موقع پران کے پاس تیل کی سپلائی موجودہو نی چاہیے تاکہ نظام زندگی متا ثر نہ ہو۔

(جاری ہے)

انہوں پٹرولیم آئل کمپنیوں کے نمائندوں کے ہدایت کی کہ وہ آئل ڈپوو ٴں کی شہر سے باہر منتقلی کے لئے اقدامات کر یں اورانہوں نے مز ید کہا کہ ہم بورڈ آف ریو نیو کو لیٹر لکھیں گے کہ جس جگہ پر آئل ڈپو بنے ہوئے ہیں ان کی اراضی کی لیز کو کینسل کیا جائے اور اسی طرح اوگرا اور انڈسٹری ڈیپارٹمنٹ کو بھی لکھا جائے گا کہ ان آئل ڈپوو ٴں کا شہر سے با ہر منتقل کیا جائے یہ مقا می آبادی کے لئے خطرہ ہے۔

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں