مانیٹرنگ افسران اپنے کام کی رفتار مزید تیز کریں، ڈپٹی کمشنر

ہفتہ 21 جولائی 2018 18:32

وہاڑی۔21جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2018ء) ڈپٹی کمشنر وہاڑی عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ مانیٹرنگ افسران اپنے کام کی رفتارکو مزید تیز کریں تاکہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ضابطہ اخلاق پرعملدرآمد کو ہر صورت میں یقینی بنایا جاسکے اور خاص طور پر حساس پولنگ سٹیشنز پر خصوصی توجہ دی جائے۔ مانٹیرنگ ٹیمیںاپنا تما م کام غیر جانبدارانہ طریقے سے کریں۔

آپ نے چیکنگ کرکے رپورٹ کرنی ہے ، باقی کام متعلقہ ادارے کریں گے۔ تمام پولنگ سٹیشنز پر الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے جاری کردہ ہدایات کو واضح جگہ پر آویزاں کیا جائے گاکہ پولنگ سٹیشن کے اندر کیمرہ اور موبائل لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار اپنے آفس میں مانیٹرنگ افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل غلام یٰسین،اسسٹنٹ کمشنر بوریوالہ محمدعظیم ربانی ،اسسٹنٹ کمشنر میلسی سعید احمد خان اور مانیٹرنگ ٹیموں کے افسران موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے مزید کہا کہ تمام مانٹیرنگ ٹیمیں محنت اور ذمہ داری سے کام کررہی ہیں۔ 24اور25جولائی کو زیادہ چوکنارہنے کی ضرورت ہے۔کہیں بھی کوئی خلاف ورزی نظر آئے تو فوری طور پر اٴْس کی اطلاع دی جائے تاکہ بروقت کارروائی کی جاسکے۔

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں