ڈپٹی کمشنر وہاڑی کاحساس پولنگ اسٹیشنزکادورہ،

پیر 23 جولائی 2018 23:49

وہاڑی۔ 23جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2018ء) ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے حساس پو لنگ اسٹیشنز کا دورہ کیا اور کیمروں کی تنصیب ، ریکارڈنگ اور سیکیورٹی معاملات کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے ٹبہ سلطان پور،دوکوٹہ ،چک نمبر 160ڈبلیو بی کے گورنمنٹ بوائز اور گرلز سکولز کے پولنگ اسٹیشنز ، دوکوٹہ میں بھی گورنمنٹ بوائز اور گرلز سکولز کے پولنگ اسٹیشنز اور گورنمنٹ بوائز اور گرلز سکولز میلسی کے پو لنگ اسٹیشنز کا تفصیلی دورہ کیااور کیمروں کی تنصیب ، ورکنگ ، ریکارڈنگ ، سٹریمنگ کا خود جائزہ لیا تاکہ پو لنگ کے روز تمام ریکارڈنگ کی جا سکے اور کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے انہوں نے اس موقع پر گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ الیکشن کے منصفانہ اور شفاف انعقاد کے لئے الیکشن کمشن کی مکمل معاونت کی جا رہی ہے جو بھی سہو لیات درکار ہو ں گی وہ فراہم کی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں