ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال وہاڑی میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح

پیر 23 جولائی 2018 23:49

وہاڑی۔ 23جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2018ء) ڈپٹی کمشنر عرفان علی کا ٹھیا نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال وہاڑی میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کیا اس مو قع پر ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر ریو نیو عمر جا وید ، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد ارشد ملک ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر خا لد جا وید ، میڈیکل سپر نٹنڈنٹ ڈاکٹر فاروق احمدبھی مو جو د تھے ڈپٹی کمشنر عرفان علی کا ٹھیا نے اس موقع پر کہا کہ ہمیں جو ش و جذبے سے پودے لگانے چا ہیئں اور ان حفاظت اور آبیا ری بھی کر نی ہو گی تاکہ پودے ہمیں صاف اور معطر ہوا فراہم کر یں گرمی میں ٹھنڈک کا احساس دلائیں اور ہم آلودگی سے محفوظ رہیں۔

اس مو قع پر ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر ریو نیو عمر جا وید ، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد ارشد ملک ،ڈی ایچ او ڈاکٹر خالد جاوید اور ایم ایس ڈاکٹر فاروق احمد نے بھی پودے لگائے۔

(جاری ہے)

بعدازاں ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی ایمر جنسی وارڈ اور آئی سی یو کا بھی معائنہ کیا۔ انہوں نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو ہدایت کی کہ آئی سی یو کو مکمل فنکشنل کیا جائے اس کے لئے جو بھی چیز یں درکار ہوں گی مہیا کی جائیں گی ڈاکٹروں کی مز ید بھرتی کیلئے واک ان انٹرویو کی جائیں گے ڈپٹی کمشنر نے مز ید کہا کہ لوگوں کے لئے آسانیاں پید اکی جائیں اور جو بھی ہسپتال میں علاج معالجے کیلئے آتے ہیں انہیں پوری توجہ دی جائے اور بروقت ان کا علاج کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں