سٹیزن فیڈ بیک کسی بھی محکمہ کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں بہت اہم کردار ادا کرتا ہے، عرفان علی کاٹھیا

جمعہ 17 اگست 2018 23:38

وہاڑی۔17 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2018ء) ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ سیٹزن فیڈ بیک کسی بھی محکمہ کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں بہت اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اس سے ہمیں اپنے اندر موجودخامیوں کا پتہ چلتا ہے اور ہم پہلے سے زیادہ بہتر طریقے سے سروسز فراہم کرسکتے ہیں جس سے لوگوں کوحکومت کی فراہم کردہ سہولیات کو حاصل کرنے میں آسانی پیدا ہوتی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں سیٹیزن فیڈبیک مانیٹرنگ پروگرام کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر اے ڈی سی ریونیو عمر جاوید ،اے ڈی سی جنرل غلام یٰسین،اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی عبدالجبار،اسسٹنٹ کمشنر بوریوالہ محمد عظیم ربانی اور دیگر افسران موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے مزید کہا کہ سیٹیزن فیڈ بیک مانیٹرنگ کے ڈیش بورڈ پر ڈیٹا کی انٹریزکویقینی بنایا جائے تاکہ ہمیں اپنے محکموں کے اندر ہونے والی خامیوں کو دور کرنے میں مدد ملے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر وہاڑی نے مزید کہا کہ جن محکموں میں ڈیش بورڈ پر ڈیٹا انٹری نہیں ہو رہی یا غلط موبائل نمبرز کا اندراج ہو رہا ہے، ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے اور ان ڈیٹا انٹری آپریٹرز کوفوری طور پر تبدیل کیا جائے۔ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے مزید کہا کہ جو ڈیٹاانٹر کیا جارہاہے اس کو باقاعدگی سے چیک کیا جائے تاکہ شکایات کا بروقت ازالہ ہوسکے۔اجلاس میں ڈومیسائل،پراپرٹی،لینڈریکارڈ مینجمنٹ سسٹم،محکمہ صحت کے ایمرجنسی اور دیہی مراکز صحت میں آنے والے مریضوں کا اندراج ،محکمہ پولیس سے جاری ہونے وال کریکٹرسرٹیفیکیٹس،ڈرائیونگ لائسنس، ریسکیو 15اورریسکیو1122کی سروسز کا جائزہ لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں