کلین اینڈ گرین پنجاب مہم کے سلسلے میں و ہا ڑی میں خصو صی صفائی مہم کا آ غاز

منگل 16 اکتوبر 2018 00:02

وہاڑی۔ 15 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2018ء) وزیر اعلی پنجاب کی ہد ایت پر کلین اینڈ گرین پنجاب مہم کے سلسلے میں ضلع وہاڑی میں خصو صی صفائی مہم کا آ غاز کر دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر عرفان علی کا ٹھیا ، ایم این اے طاہر اقبال چوہدری نے وی چوک میں جھاڑو لگا کر خصو صی صفائی مہم کا افتتاح کیا۔ڈپٹی کمشنر عرفان علی کا ٹھیا نے کہا ہے کہ پورے ضلع کو خوبصورت ، صاف ستھرا اور سر سبز و شاداب بنائیں گے۔

خصو صی صفائی مہم کے دوران ہر روز کسی ایک علاقے میں تمام عملہ بھر پور انداز سے صفائی کر ے گا۔ تجاوزات کے خلاف جاری مہم کو بھی کا میاب بنایا جائے گا سرکاری اراضی وا گزار کر ائی جا ئے گی۔ ریڑھی والوں اور کچی آبادیوں کوحتمی فیصلہ ہو نے تک تنگ نہیںکیا جائیگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے ان خیا لا ت کا اظہار کلین اینڈ گرین پنجاب کے سلسلے میں منعقد ہ سیمینار اور اپنے آفس میں ایک اجلاس کی صدارت کر تے ہو ئے کیا۔

ڈپٹی کمشنر عرفان علی کا ٹھیا نے مز ید کہاکہ تجاوزات کا خاتمہ ، صفائی ستھرائی اور شجر کاری مہم کو کا میاب بنا نے کے لئے تمام وسائل بر وئے کا ر لائے جائیں گے تمام متعلقہ محکمے اس مہم میں بڑ ھ چڑھ کو حصہ لیں یہ ہمارا قو می فر یضہ ہے ہم سب کو مل جل اپنے ملک کو تر قی کی راہ پر گامزن کر نا ہے ایم این اے طا ہر اقبال چوہدری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پا کستان عمر ان خان کے وڑن کے مطا بق ملک کو صاف ستھرا بنا ئیں گے اور جو ش و خروش سے شجر کاری کی جائے گی۔

ہم نے پودے لگا کر اپنی آنے والی نسلوں کو بہتر ین ماحول فراہم کرنا ہے تمام پاکستانیوں کو کلین اینڈ گرین مہم میں مل جل کو حصہ لینا ہے ایک اچھا معا شرہ اپنے رہا ئشیوں سے پہچانا جا تا ہے۔ ایم این اے اورنگ زیب خاں کھچی گرین بیلٹس بنا کر پودے لگا ئے جا ئیں گے جس سے ما حول پر خو شگوار اثرات مر تب ہوں گے۔ چیئرمین ضلع کو نسل پیرغلام محی الدین چشتی ضلع کو نسل کی حدود میں بھی خصو صی صفائی مہم چلائی جا ئے گی تاکہ ہم اپنے قصبوں اور دیہاتوں کو بھی خوبصورت بنائیں۔

چیئر مین بلد یہ نادر علی بھٹی بلد یہ وہاڑی نے خصوصی صفائی مہم کے حوالے سے مکمل تیا ری کر لی ہے تمام وسائل مو جو د ہیں۔اس مو قع پر ڈپٹی کمشنر عرفان علی کا ٹھیا ، ایم این اے طا ہر اقبال چوہدری ، چیئر مین ضلع کو نسل پیر غلام محی الد ین چشتی ،اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی منو ر حسین ، اسسٹنٹ کمشنر بور یو الا سید نو ید عالم ، چیئر مین بلد یہ نا در علی بھٹی اور دیگر نے ضلع کو نسل اور وی چوک وہاڑی میں شجر کاری مہم کے سلسلے میں پودے بھی لگائے۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی منو ر حسین ، اسسٹنٹ کمشنر بور یو الا سیدنو ید عالم اور چیف آفیسر بلد یہ میلسی نے اپنی تحصیلوں کے حوالے سے تجاوزات ،صفائی اور شجر کاری مہم کے بارے میں تفیصلی بر یفنگ بھی دی۔

متعلقہ عنوان :

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں