سپیشل بچے ہماری خصوصی توجہ کے مستحق ہیں،ڈپٹی کمشنر

منگل 16 اکتوبر 2018 00:02

وہاڑی۔ 15 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2018ء) ڈپٹی کمشنر عرفان علی کا ٹھیا نے کہا ہے کہ ہمارے سپیشل بچے خصو صی توجہ کے مستحق ہیں ہم نے ان کی تعلیم و تر بیت کر کے اپنے معا شرے کا مفید فرد بنا نا ہے۔ حکو مت سپیشل بچوں کو ملازمت کے بھر پور مو قع فراہم کر رہی ہے تا کہ وہ اپنی زند گیاں اچھے طر یقے سے گزار سکے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار سفید چھڑی کے عالمی دن کے موقع پر سپیشل بچوں کی واک کی قیادت کر تے ہو ئے کیا۔

اس موقع پر ممبران قومی اسمبلی طا ہر اقبال چوہدری او راورنگ زیب خان کھچی ، اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی منو ر حسین ، سی ای او ایجو کیشن شو کت علی شیروانی، پرنسپل گورنمنٹ سکول فار سپیشل ایجو کیشن سجا د حسین ، اساتذہ اور خصوصی بچوں کی کثیر تعداد مو جو د تھی، ڈپٹی کمشنر عرفان علی کا ٹھیا نے مز ید کہا کہ سپیشل بچے بھی ہمارے ملک کا اثاثہ ہیں اور ہمیں ان کی خصو صی نگہداشت کر نی ہے۔

(جاری ہے)

اس مو قع پر ایم این اے طا ہر اقبال چوہدری نے کہاکہ سفید چھڑی کا عالمی دن منا نے کا مقصد ہمارے ایسے بچے جو بصارت سے محروم ہیں ان کی دیکھ بھال کے لئے اقدامات کر نا ہے، انہوں نے کہا کہ موجو دہ حکو مت سپیشل بچوں کی تعلیم و تر بیت پر بھر پور توجہ دے رہی ہے اور ان کی دیکھ بھال کے لئے خصو صی اقدامات کر رہی ہے، ایم این اے اورنگ زیب خان کھچی نے کہا کہ ہمیں سپیشل بچوں کو بھی اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا ہے تاکہ وہ معا شرے میں اچھے طر یقے سے زند گی بسر کر سکیں۔

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں