ڈپٹی کمشنرکا بور یو الا کا دورہ ، کلین اینڈ گرین پنجاب مہم کا جا ئزہ لیا

بدھ 17 اکتوبر 2018 00:04

وہاڑی۔ 16 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2018ء) ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے بور یو الا کا دورہ کیا اور کلین اینڈ گرین پنجاب مہم کا جا ئزہ لیا۔

(جاری ہے)

اس مو قع پر ڈپٹی کمشنر عرفان علی کا ٹھیا نے کہا ہے کہ جنرل بس اسٹینڈ چوک بور یوالا کو کشادہ کیا جائے گا اور اس کے اطراف میں سلپ روڈز بنا ئی جائیں گی چوک کی کشادگی اور سلپ روڈ بننے سے ٹریفک کی روانگی میں بہتر ی آئی گی تمام متعلقہ محکمے چوک کی کشادگی کے حوالے سے مکمل پلاننگ اور تخمینہ تیار کر یں۔

ڈپٹی کمشنر عرفان علی کا ٹھیا نے مز ید کہا کہ لوگوں کو بہتر سہولیات فراہم کر نا ہمارا مقصد ہے جس کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا ئیں گے۔تجاوزات کے مکمل خاتمے تک آ پر یشن جا ری رہے گا۔جن جگہ سے تجاوزات کا خا تمہ کیا گیا ہے ان کو صاف کر کے پودے لگائے جا ئیں گے تاکہ ہمارا ما حول آ لو دگی سے پاک ہو اور ہمیں تازہ خوشگوار آب و ہوا میسر آئے۔

متعلقہ عنوان :

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں