وہاڑی میںانسدادخسرہ مہم 27اکتوبرتک جاری رہے گی،ڈپٹی کمشنر

جمعہ 19 اکتوبر 2018 18:50

وہاڑی۔19 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2018ء) ڈپٹی کمشنر عرفان علی کا ٹھیا نے کہاہے کہ خسرہ ایک انتہائی مہلک مر ض ہے ہمیں اپنے بچوں کو خسرہ سے بچا نے کے لئے ہر صورت حفا ظتی انجکشن لگوانے ہیں 27اکتوبر تک انسداد خسرہ مہم جاری رہے گی جس میں 7سال تک کی عمر کے بچوں کو خسرہ سے بچاؤ کے ٹیکے لگا ئے جا رہے ہیں والدین کو چا ہیے کہ وہ انسداد خسرہ ٹیموں سے مکمل تعاون کر یں اور بلا خو ف اپنے بچوں کو حفا ظتی ٹیکے لگوائیں۔

انہوں نے ان خیا لا ت کا اظہار اپنے آفس میں خسرہ مہم کا جائزہ لینے کے لئے ایک اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اے ڈی سی جنرل غلام یاسین ، اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی منور حسین ،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ارشد ملک ، ڈی ایچ او ڈاکٹر خالد جاوید، محکمہ صحت کے افسران اور انسداد خسرہ مہم کے ضلع بھر کے سپر وائز رز مو جو د تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر عرفان علی کا ٹھیا نے مز ید کہاکہ انسداد خسرہ ٹیمیں مکمل ذمہ داری سے او ر اس مہم قومی فریضہ سمجھتے ہوئے کام کر یں اور سو فیصد ٹارگٹ حاصل کر یں انہوں نے مز ید کہا کہ میں خود بھی فیلڈ میں جا کر انسداد خسرہ ٹیموں کی کا ر کر دگی کا چیک کروں گا اور محکمہ صحت کے افسران بھی با قا عد گی سے فیلڈ میں جا ئیں اور انسداد خسرہ مہم کی مکمل ما نیٹرنگ کریں ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے انسداد خسرہ ٹیموں کے سپروائزرز سے کہا کہ کسی بھی جگہ پر کوئی مشکل یا مسئلہ درپیش ہو تو فوری طور پر ضلعی انتظا میہ کو آگا ہ کیا جائے تاکہ آ پ کی فوری مدد کی جا سکے۔

متعلقہ عنوان :

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں