ْ بچوں کو متواز ن اور مناسب خوراک کی فراہمی انتہائی ضروری ہے‘ ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا

اتوار 28 اکتوبر 2018 00:30

وہاڑی۔27اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2018ء) ڈپٹی کمشنر عرفان علی کا ٹھیا نے کہا ہے کہ بچوں کو متوازن اور مناسب خوراک کی فراہمی انتہائی ضروری ہے‘ غذائی کمی کا شکار بچے بہت سی بیماریوں میں مبتلا ہو جاتے ہیں اور انہیں زند گی گزارنے میں بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے‘ ہمیں بچوں کی غذائی ضر وریات پورا کر نے پر خصو صی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ما ل نیو ٹریشن ایڈریسنگ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ اس مو قع پر اے ڈی سی جنرل غلام یا سین، ڈسٹرکٹ پا پو لیشن ویلفیئر آفیسر راؤ راشد حفیظ،ڈسٹرکٹ کوارڈینٹر آئی آر ایم این سی ایچ پروگرام ڈاکٹر احمد نواز، ڈسٹرکٹ ایجو کیشن آفیسر ایلیمنٹری معروف چوہدری، ڈپٹی ڈائر یکٹر پلاننگ نا دیہ ضیاء اوردیگر مو جو د تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر عرفان علی کا ٹھیا نے مز ید کہا کہ ہمیں بچوں کی منا سب خوراک کی فراہمی کے حوالے سے آگاہی پیدا کر نے ضر ورت ہے تاکہ والدین اپنے بچوں کی خوراک پر توجہ دیں۔چونکہ صحت مند بچے ہی قوم کا سرمایہ ہوتے ہیں ڈپٹی کمشنر نے مز ید کہا کہ بچوں میں غذائی قلت کے حوالے سے سکر یننگ کا عمل جا ری رکھا جائے۔ اور ایسے بچے جو غذائی قلت کا شکا ر ہیں ان کو سپلیمنٹس فراہم کئے جائیں تاکہ ان میں غذائی عناصر کی کمی کو پورا کیا جاسکے۔

اس مو قع پر ڈاکٹر احمد نواز نے بتا یا کہ وہاڑی میں بچوں کی سکر یننگ کے دوران 452بچے شدید غذائی قلت کا شکا ر پائے گئے ہیں 659بچے درمیانے درجے کی غذائی قلت کا شکا ر پائے گئے ہیں ان تمام بچوں کو خوراک کے سپلیمنٹ فراہم کر دیئے گئے ہیں انہوں نے مز ید بتا یا کہ برسٹ فیڈنگ اور نیو ٹریشن ویک کے دوران بھر پور مہم چلا ئی گئی ہے کہ بچوں میں غذائی قلت کو پورا کیا جائے اور بچوں کو غذائی کمی کو دور کر نے کے سپلیمنٹ پر مشتمل ساشے بھی دیئے گئے ہیں جس سے بہترین رزلٹ سا منے آرہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں