پو لیو موذی مر ض ہے، بچاؤ کے اقدامات اٹھائے جائیں ،عرفان علی کا ٹھیا

جمعرات 6 دسمبر 2018 20:24

وہاڑی۔6 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2018ء) ڈپٹی کمشنر وہاڑی عرفان علی کا ٹھیا نے کہا ہے کہ پو لیو ایک موذی مر ض ہے اس سے بچاؤ کے لئے 5سال کی عمر کے بچوں کو انسداد پو لیو کے قطرے پلانا انتہائی ضروری ہیںان خیا لا ت کا اظہار انہوں نے اپنے آفس میں انسداد پو لیو مہم کے انتظا مات کے سلسلے میں ایک اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس مو قع پر اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی منو ر حسین ، اسسٹنٹ کمشنر میلسی نعیم صادق، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ارشد ملک اور دیگر افسران موجو د تھے۔ڈپٹی کمشنر عرفان علی کا ٹھیا نے مز ید کہا کہ انسداد پو لیو مہم کو کا میاب بنانے کیلئے تمام متعلقہ محکمے اپنے انتظامات مکمل کر ے۔پانچ سال کی عمر تک کا کوئی بھی بچہ پو لیو سے بچاؤ کے قطرے پینے رہ نہ جائے۔انسداد پو لیو ٹیمیں گھر گھر جا کر قطرے پلائیں گی۔

متعلقہ عنوان :

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں