ووٹ قوموں کی تر قی اور تقدیر میں اہم کر دار ادا کر تا ہے،ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا

جمعہ 7 دسمبر 2018 23:43

وہاڑی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2018ء) ڈپٹی کمشنر وہاڑی عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ ووٹ قوموں کی تر قی اور تقدیر میں اہم کر دار ادا کر تا ہے، جمہوریت کے استحکام کے لئے عوام میں ووٹ کی اہمیت کو اجا گر کر نا انتہائی ضر وری ہے، جمہوریت کا تسلسل اسی میں ہے کہ ووٹ کی شر ح کاسٹ کو زیادہ سے زیادہ بنائیں اور نوجوانوں میں شعور اور آگاہی پید ا کریں کہ ووٹنگ کے عمل میں بڑ ھ چڑ ھ کر حصہ لیں۔

ہمارے ملک میں ووٹنگ کی شر ح کاسٹ ابھی تر قی یافتہ مما لک کی نسبت کم ہے، ہمیں اپنے لوگوں کو آمادہ کر نا ہے کہ وہ ووٹ کاسٹ کر نے کے لئے اپنے گھروں سے باہر آئیں تاکہ جمہوری عمل اچھے انداز میں پروان چڑھے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ الیکشن آفس کے زیر اہتمام کامسیٹس یونیو رسٹی میں نیشنل ووٹ ڈے کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس مو قع پر اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی منور حسین ، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر مظہر ووٹو، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرمحمد عدنان ظفر، الیکشن کمشنر دلشاد احمد چوہان،ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ انوائرمنٹ سائنسزکامسیٹس یونیو رسٹی وہاڑی کیمپس ڈاکٹر شاہد، سو ل سو سائٹی کے نمائندے، اساتذہ اکرام اور طلبا وطالبات کی کیثر تعداد مو جو دتھی۔ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیانے مز یدکہاکہ ووٹ ایک امانت ہے جو قوموں کی تقدیر میں قلیدی کردار ادا کر تا ہے اور جمہوری ملک میں حکو مت کے انتخاب کا ذریعہ ہے جن قوموں کو اچھی قیادت میسر آتی ہے وہ جلدی تر قی کی منا زل طے کر لیتی ہیں ہمارے ملک میں ابھی تک ووٹر ٹرن آؤ ٹ اس سطح تک نہیں پہنچا جو تر قی یافتہ مما لک میں ہوتا ہے ہمارے ملک میں ووٹ کی شر ح کا سٹ تقریبا 50فیصد کے قر یب ہے جسکو بڑ ھانے کی ضر ورت ہے یہ اسی صورت میں ممکن ہے جب ہم اپنے نوجوانوں کو ووٹ کی اہمیت سے آگا ہ کر یں گے اور نوجوانوں میں جذبہ اور احساس اجا گر کیا جائے کہ وہ ووٹ کاسٹ کریں ہمارے ملک میں جمہوری اقدار کو فر وغ مل رہاہے اور استحکام کی طرف گامز ن ہے ہمارے نوجوانوں کے ہاتھوں میں ملک اور قوم کامستقبل ہے ہم ان کی بہترین خطوط پر تر بیت کر نی ہے۔

ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے بہترین سیمینار کے انعقاد پر ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر اور کامسیٹس یو نیو رسٹی کی کاوشوں کو سراہا۔ ڈاکٹر علی احمد نے سیمینار سے خطاب کر تے ہوئے کہاکہ اب ہماری نوجوان نسل متحر ک ہو چکی ہے اور وہ جمہوری عمل میں بڑی دلچسپی سے حصہ لے رہی ہے ہماری انہی طلبا و طالبات نے عملی زند گی میں آکر ملک اور قوم کی خد مت کرنا ہے۔بعدازاں ووٹ کی اہمیت کو اجا گر کرنے کے لئے واک کابھی اہتمام کیاگیا جس میں اساتذہ اور طلبہ نے بھی شر کت کی۔

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں