ڈپٹی کمشنر عرفان علی کا ٹھیا کا گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین وہاڑی میں سائنسی ماڈلز کی نمائش کا دورہ

جمعہ 7 دسمبر 2018 23:43

وہاڑی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2018ء) ڈپٹی کمشنر عرفان علی کا ٹھیانے کہا ہے کہ طلبا و طالبات عملی تر بیت سے بہت سی نئی چیز یں سیکھتے ہیں اور ان کے ذہن میں نئے آئیڈ یا ز آتے ہیں جس سے نئی ایجادات جنم لیتی ہیں جو ملک و قوم کی تر قی میں اہم کر دارادا کر تی ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کااظہار گورنمنٹ پوسٹ گریجو ایٹ کالج برائے خواتین وہاڑی میں طالبات کی طرف سے لگائی گئی سائنسی ماڈلز کی نمائش کے مو قع پر گفتگو کر تے ہوئے کیا۔

اس مو قع پر اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی منو ر حسین ،ڈپٹی ڈائر یکٹر کالجز سید غلام محمدبخاری،ڈپٹی ڈائر یکٹر انفارمیشن میاں نعیم عاصم، پرنسپل کا لج نجمہ گلزار بھی مو جو د تھیں ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے مز یدکہا ہے کہ عملی سرگر میوں سے طلبا و طالبات کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے مواقع ملتے ہیں جس سے انہیں بہت سی چیز یں اچھی طرح ذہن نشین ہو جاتی ہیں ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیانے اس مو قع پر طالبات کی طر ف لگائے گئے مختلف سائنسی ماڈلز جن میں سولر انر جی سسٹم ،پودوں کی اہمیت اور افادیت،واٹر سائیکل، انسانی دل کے فنکشن ، ڈیزٹ ایکو سسٹم اور دیگر سائنسی ماڈلز کو انتہائی دلچسپی سے دیکھا۔

(جاری ہے)

اور طا لبات کی کار کر دگی اور اساتذہ کی محنت کو سراہا۔بعدازاں ڈپٹی کمشنر وہاڑی عرفان علی کا ٹھیا اور اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی منور حسین نے گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین میں پودے بھی لگائے۔

متعلقہ عنوان :

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں