پولیوں کے خلاف مہم میں ہر شہری کو حصہ لینا چاہئے ،ڈپٹی کمشنر وہاڑی

ہفتہ 8 دسمبر 2018 18:58

وہاڑی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2018ء) ڈپٹی کمشنر وہاڑی عرفان علی کاٹھیا نے کہاہے کہ انسداد پو لیو مہم کو کا میاب بنا نے کے لئے تمام ذمہ داریاں احسن طر یقے سے پوری کریں کسی بھی قسم کی غفلت یا کو تاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔ان خیا لات کا اظہار ڈسٹرکٹ ہیڈ کو ارٹر ہسپتال وہاڑی میں انسداد پو لیو مہم کے افتتاح کے مو قع پر گفتگو کر تے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس مو قع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ارشد ملک ، ڈی ایچ او ڈاکٹر خالد جاوید ، ایم ایس ڈاکٹر ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر محمد فاضل، چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر حفیظ احمد، ڈاکٹر احمد نوازاور دیگر آفیسرز بھی مو جو د تھے۔ ڈپٹی کمشنر عرفان علی کا ٹھیا نے مز ید کہا کہ والد ین بھی ذمہ داریاں کا مظاہرہ کریں اور اپنے 5سال تک کی عمر کے بچوں کو ہر صورت پو لیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلائیں کیو نکہ کسی بھی فیملی میں خدانخواستہ کوئی ایک بچہ بھی پو لیو کا شکار ہو جائے توسارا خاندان مشکلات کا شکار ہو جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں