آنے والی نسلوں کو صحت مند بنا نے کے لئے پو لیو مہم کو ہر صورت کا میاب بنا نا ہے،ڈپٹی کمشنروہاڑی

بدھ 12 دسمبر 2018 21:24

وہاڑی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) ڈپٹی کمشنر عرفان علی کا ٹھیا نے کہا ہے کہ ہم نے اپنی آنے والی نسلوں کو صحت مند اور تند رست بنا نے کے لئے پو لیو مہم کو ہر صورت کا میاب بنا نا ہے جس کے لئے عوام میں آگاہی پیدا کر نا کہ وہ اپنے 5سال تک کے بچے کو پو لیو سے بچاؤ کے قطرے ضر ور پلائیں، خاص طور پر بھٹہ خشت پر کام کرنے والے مزدوروں اور خانہ بدوشوں کے بچوں پر خصو صی توجہ دی جائے یہ لوگ اکثر و بیشتر اپنی جگہ تبد یل کر تے رہتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے ان خیا لات کا اظہار اپنے آفس میں انسداد پو لیو مہم کے جائزہ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا اس موقع پر اے ڈی سی ریو نیو ملک مشتا ق حسین نائچ،اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی منو ر حسین ، اسسٹنٹ بو ریو الا حسنین خالد،ڈی ایم او محمد یو سف، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ارشد ملک، ڈی ایچ او ڈاکٹر خالد جا وید ، ڈپٹی ڈیچ اوز اورزونل سپر وائزر مو جو د تھے۔

متعلقہ عنوان :

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں