ایسے تمام بچوں کوپو لیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں جو قطرے پینے سے محروم رہ گئے ہیں، ڈپٹی کمشنر

جمعرات 13 دسمبر 2018 19:15

وہاڑی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) ڈپٹی کمشنر عرفان علی کا ٹھیا نے کہا ہے کہ انسداد پو لیو مہم کے کیچ اپ دنوں میں ایسے تمام بچوں کو ہر صورت پو لیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلائے جائیں جو کسی بھی وجہ سے قطرے پینے سے محروم رہ گئے ہیں، پو لیو ٹیمیں ان علاقوں کا دوبارہ وزٹ کر یں جن گھر وں میں وہ بچے مو جو د نہیں تھے یہ ہمارا قومی فریضہ ہے جس کو ہم نے جذبے اور لگن سے کر نا ہے، اسی میں ہی ہماری کا میابی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ان خیا لات کا اظہارانہوں نے تین روزہ انسداد پو لیو مہم کے آخری دن جائزہ اجلاس سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں