وہاڑی، ڈپٹی کمشنر کا ڈویژنل پبلک سکول کا دورہ

منگل 15 جنوری 2019 00:05

وہاڑی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2019ء) ڈپٹی کمشنر وہاڑی عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ بچوں کو تعلیم کے لئے بہترین ماحول فراہم کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، بچے اس ملک کا اثاثہ ہیں ان کو ملک کا بہترین شہری بنانے کے لئے شروع سے ہی تربیت دی جانی چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈویژنل پبلک سکول وہاڑی کے دورہ کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی منور حسین،اسسٹنٹ ڈائریکٹرپلاننگ محمد مظفر خان اورپرنسپل ڈویژنل پبلک سکول فوزیہ شباب بھی موجود تھیں۔ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے مزید کہا کہ صفائی ستھرائی کے بارے میں بھی خصوصی پیریڈزترتیب دیے جائیں جس میں بچوں کو کمروں کو صاف ستھرا رکھنے اور استعمال کرنے کے بعد اشیاء کو ٹوکری میں ڈالنے کے بارے میں بتایا جائے۔ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے اس موقع پر مختلف کمروں کا وزٹ بھی کیا اور بچوں سے نئی بلڈنگزکے ماحول کے بارے میں دریافت کیا ۔

متعلقہ عنوان :

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں