21جنوری سے وہاڑی میں انسداد پولیو مہم کا آغاز کیا جائے گا،ڈپٹی کمشنر

منگل 15 جنوری 2019 19:59

وہاڑی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2019ء) ڈپٹی کمشنر وہاڑی عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ21جنوری سے وہاڑی میں انسداد پولیو مہم کا آغاز کیا جائے گا۔تمام متعلقہ محکمے اپنے انتظامات مکمل کریں۔5سال تک کی عمر کے تمام بچوں کو ہر صورت پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں،یہ ہمارا قومی فریضہ ہے،اس میں کسی بھی قسم کی غفلت نہ کی جائے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں انسداد پولیو مہم کے انتظامات کے سلسلے میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر اے ڈ ی سی جنرل غلام یٰسین،اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی منور حسین،اسسٹنٹ کمشنر بوریوالہ خالد حسنین سنپال سی ای اوہیلتھ ڈاکٹر محمد ارشد ملک،سی ای او ایجوکیشن شوکت علی طاہر،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر جاویدخالد ،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر رائے اختر اظہر،ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفیسرراؤ راشد حفیظ،ڈی ایس پی مظہر وٹو،ڈسٹرکٹ کوارڈینٹرہیلتھ ڈاکٹر احمد نوازاور سی ایس او رانا ثاقب نذیر موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں