افسران عوام کو ریلیف فراہم کر نے کے لئے جذبہ ، محنت اور لگن سے کام کر یں،کمشنر ملتان ڈویژن

بدھ 16 جنوری 2019 19:23

وہاڑی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) کمشنر ملتان ڈویژن عمران سکندر بلوچ نے کہا ہے کہ افسران عوام کو ریلیف فراہم کر نے کے لئے جذبہ ، محنت اور لگن سے کام کر یں اور لوگوں کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں۔صحت ، تعلیم ، میونسپل سروسز اور مہنگائی کو کنٹرول کرنے پر خصو صی توجہ دی جائے،افسران کی اچھی کا ر کر دگی سے ہی عوام کو سہولیات میسر آئیں گی۔

انہوں نے ان خیا لات کا اظہار ڈی سی آفس وہاڑی میں ملتان ڈویڑن کے افسران کے اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیا۔جس میںڈپٹی کمشنر ملتان مدثر ریاض ، ڈپٹی کمشنر وہاڑی عرفان علی کاٹھیا ، ڈپٹی کمشنر خا نیوال محمد اشفاق چوہدری اور ڈپٹی کمشنر لودھراں راؤامتیاز احمد ،ایڈ یشنل کمشنر ز،ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر ز ، اسسٹنٹ کمشنرز ، اسسٹنٹ ڈائر یکٹر ز لینڈ ریکار ڈ اور دیگر افسرا ن نے شر کت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں مختلف محکموں کی کار کر دگی ، سرکاری واجبات کی ریکوری اور عوام کو سہو لیات کی فراہمی کا جا ئز ہ لیا گیا۔ کمشنر ملتان ڈویڑن عمران سکند ربلوچ نے کہا کہ حکو مت پنجاب کی ہدایت کے مطابق عوام کو سہو لیات فراہم کرنا اولین ترجیح ہو نی چاہئے۔ وزیراعظم پورٹل اور وزیر اعلی پنجاب کمپلنٹ سیل کی طر ف سے آنے والی شکا یا ت کا فوری ازلہ کیا جائے۔

کمشنر ملتان ڈویڑن عمران سکند ر بلوچ نے مز ید کہا کہ تجاوزات کے خلاف آپر یشن کو بھر پور طر یقے سے جاری رکھا جائے حکو مت کی رٹ کو قائم کیا جائے تجاوزات کے خلاف آپر یشن کو عوام کی طر ف سے اچھی پذیرائی مل رہی ہے، پارکوں کی تعمیر اور ان میں بچوں کے لئے جھولے لگانے پربھی توجہ دی جائے۔ خاص طور پر بچیوں کے سکولوں میں بھی جھولے لگانے کا انتظام کیا جائے اس سے انہیں اچھی تفریح کا موقع ملے گا ،تمام ڈپٹی کمشنرز ضلعی سطح کی کمیٹیوں کے باقاعد گی سے اجلاسز کا انعقاد کریں۔

جو ڈیشل کیسز کو بھی ترجیح بنیادوں پر نمٹایا جائے۔انہوں نے مز ید کہا کہ نہری پانی کی چوری روکنے کے لئے بھی اقدامات کئے جائیں، ا نسداد پو لیو مہم پر بھی خصو صی توجہ دی جائے، میرج ایکٹ پر ہر صورت عمل درآمد کرایا جائے۔انہوں نے مز ید کہا کہ اوورسیز پا کستانیز کے مسائل کے حوالے سے آنے والی درخواستوں کو بھی ترجیح بنیادوں پر نمٹایا جائے۔

کمشنر ملتا ن نے مزید ہدایت دی کہ کالا پتھر کی فروخت پر پا بندی کو یقینی بنایا جائے یہ انسانی جانوں کے لئے خطرے کا باعث بنتا ہے پنشن اورجی پی فنڈ کے معا ملات کو بھی ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائے گاڑیوں میں ایل پی جی سلنڈر کے استعمال پر پابندی کو یقینی اور ایل پی جی کی ری فلنگ کو روکا جائے۔ کمشنر ملتان ڈویڑن عمران سکند ر بلوچ نے اجلا س میں تمام اسسٹنٹ کمشنرز کی بطور پرائز کنٹرول مجسٹریٹس کا ر کر دگی کا بھی جائزہ لیا۔

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں