وہاڑی میں تعیناتی مجھے ہمیشہ یاد رہے گی،ڈسٹرکٹ پو لیس آفیسروہاڑی

بدھ 30 جنوری 2019 22:47

وہاڑی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جنوری2019ء) ڈسٹرکٹ پو لیس آفیسر محمد عاطف اکرام نے کہا ہے کہ ضلع وہاڑی میں میرا عرصہ تعیناتی میری سروس کا مثالی دورہے پاکستان کے بہت سے شہروں میں سروس کر نے کا موقع ملا، وہاڑی میں تعیناتی مجھے ہمیشہ یاد رہے گی۔ انہوں نے ان خیالات کااظہار سر کٹ ہاؤ س میں ڈپٹی کمشنر وہاڑی عرفان علی کاٹھیا کی طر ف سے ان کے اعزاز میں دی گئی الوداعی تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس مو قع پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عاقل حسن چوہان ،ڈپٹی کمشنر وہاڑی عرفان علی کاٹھیا ، ایم این اے طاہر اقبال چوہدری ، ایم پی ایز رائے ظہور احمد کھرل ،اعجاز سلطان بندیشہ ، چیئر مین ضلع کو نسل پیر غلام محی الد ین چشتی ،چیئر مین یو سی زاہد اقبال چوہدری، اے ڈی سی ریو نیو ملک مشتاق حسین نائچ، اے ڈی سی جنرل غلام یاسین ، اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی منو رحسین ، ڈپٹی ڈائر یکٹر انفارمیشن میاں نعیم عاصم ،بانی صدر چیمبر آف کا مر س حافظ محمو د احمد شاد، صدر چیمبر آف کا مر س چوہدری محمد آصف، معروف سماجی شخصیت شیخ شہزاد مبین ، صدور انجمن تاجران وہاڑی ارشاد حسین بھٹی ، طاہر شریف گجر ، پو لیس آفیسران اور معززین شہر مو جو دتھے۔

متعلقہ عنوان :

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں