تعلیمی اداروں میں بہترین سہولیات فراہم کرکے طلبا و طالبات کے تعلیمی معیار کو بہتر بنایا جاسکتا ہے،ڈپٹی کمشنر وہاڑی

بدھ 17 اپریل 2019 23:24

وہاڑی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2019ء) ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں میں بہترین سہولیات فراہم کرکے طلبا و طالبات کے تعلیمی معیار کو بہتر بنایا جاسکتا ہے۔ہمارے طلبا میں صلاحتوں کی کمی نہیں ہے۔اللہ تعالیٰ نے انہیں بہترین صلاحتوں سے نوازا ہے۔ ہم اگر ان کی صحیح خطوط پر آبیاری کریں تو وہ ملک و قوم کا نام روشن کرسکتے ہیں۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار ضلع وہاڑی کے ڈویڑنل پبلک سکولز اور گرائمر سیکنڈری سکول وہاڑی کی مینجمنٹ کمیٹیز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر اے ڈی سی ریونیو ملک مشتاق حسین نائچ،اسٹنٹ کمشنر وہاڑی منور حسین مگسی،اسسٹنٹ کمشنر بوریوالہ حسنین خالد سنپال،سی ای او ایجوکیشن غلام مصطفی برجیس،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ محمد مظفر خان، ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن میاں نعیم عاصم،پرنسپل ڈی پی ایس وہاڑی فوزیہ شباب،پرنسپل ڈی پی ایس بوریوالہ صلاح الدین اور پرنسپل گرائمر سیکنڈری سکول وہاڑی صائمہ سردار بھی موجود تھیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے مزید کہا کہ ڈویڑنل پبلک سکولز میں اعلیٰ معیار کا تعمیراتی کام کروایا جارہا ہے۔ کوالٹی پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر بوریوالہ حسنین خالد سنپال اور پرنسپل ڈی پی ایس بوریوالہ صلاح الدین کو ہدایت دی کہ وہ ڈی پی ایس بوریوالہ میں انٹرمیڈیٹ کی کلاسوں کے اجرا کے لئے جلد پلاننگ کریں تاکہ وہاں انٹرمیڈیٹ کی کلاسز کو شروع کیا جاسکے۔

ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ ڈی پی ایس سب کیمپس گگو کی نئی بلڈنگ کے تعمیراتی کام کو جلد شروع کیا جائے اور اس کے لئے ایک ریذیڈنٹ انجنیئر کو بھی ایڈہاک پر بھرتی کیا جائے جو کہ ڈی پی ایس بوریوالہ اور گگو کے تعمیراتی کام کی نگرانی کریگا۔اجلاس میں پنجاب ایگزمینیشن کمیشن کے زیر اہتمام کلاس پنجم،کلاس ہشتم اور ملتان بورڈ میں اعلیٰ پوزیشنز حاصل کرنے والے طلبا و طالبات کو انعامات دینے کی اور اسی طرح بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اساتذہ کی حوصلہ افزائی کرنے کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں ڈی پی ایس وہاڑی میں ٹائلٹ بلاک کی تعمیر،قائد ہال کی تزین و آرائش اور دیگر تعمیراتی کام کی بھی منظوری دی گئی۔ گرائمر سیکنڈری سکول وہاڑی اور ڈی پی ایس وہاڑی کی دو دو اساتذہ کو پروموشن دینے کی منظوری دی گئی۔

متعلقہ عنوان :

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں