اساتذہ قوموں کی تقد یر بدلنے میں اہم کردار اد ا کرتے ہیں، ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا

جمعہ 19 اپریل 2019 19:26

وہاڑی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2019ء) ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ اساتذہ قوموں کی تقد یر بدلنے میں اہم کردار اد ا کرتے ہیں ہمیں اساتذہ کو معاشرے میں اعلی مقام دینا ہے تاکہ ہر کوئی ان کو عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھے۔اساتذہ کے مسائل حل کرانے کے لئے ترجیح بنیادوں پر کام کیا جا رہا ہے اساتذہ کی بروقت پرمووشنز کی گئیں ہیں تاکہ وہ زیادہ محنت اور جذبے سے اپنے فرائض ادا کریں انہوں نے ان خیالات کا اظہار پنجاب ٹیچر یونین کے زیر اہتمام منعقدہ تعلیمی سیمینار سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ممبران قومی اسمبلی طا ہراقبال چوہدری، اوورنگ زیب خان کھچی، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ارشد ملک، سی ای او ایجو کیشن غلام مصطفی بر جیس ، ڈی ای او سیکنڈری محمد جاوید باجوہ ، ڈی ای اوایلیمنٹری محمد معروف چوہدری ، ڈی ای او ایلیمنٹری فی میل مصباح رفیق، ڈپٹی ڈی ای او سیکنڈری اسرالحق، اسسٹنٹ ڈائر یکٹر ایجوکیشن رانا شاہد، مر کزی صدر پنجاب ٹیچر یونین رائے غلام مصطفے ریاض ،سر پر است اعلی حاجی نذر محمد وینس،مرکزی سینئر نائب صدررائے محمد عبداللہ،مرکزی جنرل سیکرٹری چوہدری محمد ارشد گل، مرکزی سیکر ٹری نشر و اشاعت و ضلعی صدر پنجاب ٹیچر یو نین مرزا طارق محمود، مرکزی نائب صدر شعبہ خواتین عذراعبدالحی،ضلعی جنرل سیکر ٹری عبدالرؤف چوہدری، تحصیل صدر بور یو الا حاجی محمد رفیق ، پروفیسررحمت علی راشد سدھواور اساتذہ کرام کی کثیر تعداد مو جود تھی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے مز ید کہا کہ موجودہ حکو مت محکمہ تعلیم پر خصو صی توجہ دے رہی ہے تعلیمی اداروں میں مزید سہو لیات فراہم کی جارہی ہیں اساتذہ کے جائز مطا لبات پورے کر نے کے لئے بھر پور کو ششیں کی جائیں گی۔اساتذہ کی ان سروس پروموشن کیسز کو ترجیح بنیادوں پر نمٹایا جا رہا ہے انہوں نے مز ید کہا کہ ہمیں اپنے تعلیمی معیار کو اعلی پیمانے پر لانا ہے جس کے لئے اساتذہ کو چا ہیے کہ وہ محنت سے کام کریں اور اپنی آنے والی نسلوں کو سنوارئیں۔

ایم این اے طا ہر اقبا ل چوہدری نے سیمینار سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ ہم سب کو اساتذہ کو عزت کی نگاہ سے دیکھنا چا ہئے۔اور اساتذہ کودرپیش مسائل اوران کے جائز مطا لبات کو حل کرانے کے لئے بھر پور تعاون کروں گا۔موجود ہ حکو مت اساتذہ دوست ہے اور تعلیمی شعبے میں اچھی پا لیساں متعارف کروائی جائیں گی ہم سب کو اپنی اپنی ذمہ داریوں کا احساس کر نا چا ہئے۔

تاکہ ہمارا ملک جلد تر قی کی منازل طے کرے۔ممبر قومی اسمبلی اوورنگ زیب خان کھچی نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اساتذہ ہمارے معاشرے کا سب سے اہم طبقہ ہیں۔ہمیں اساتذہ کو ان کا جائز مقام دلانا ہے جس کے لئے میں خود ہر طرح کاتعاون کر نے کے لئے تیار ہوں تاکہ اساتذہ اطمینان قلب سے اپنے فرائض منصبی ادا کریں اور انہیں کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کر نا پڑے۔

مرکزی صدرپنجاب ٹیچر یو نین رائے غلام مصطفی ریاض نے کہا کہ موجودہ حکومت سے ہمیں بہت سی توقعات وابستہ ہیں کہ وہ اساتذہ کی بھلائی کی مثبت تعلیمی پا لیساں بنائی گئی تاکہ اساتذہ کو ان کا جائزہ مقام مل سکے۔اور ان مسائل حل ہو سکیں۔ مرکزی جنرل سیکرٹری پنجاب ٹیچر یونین چوہدری محمد ارشد گل نے کہا کہ ہم اساتذہ کے مسائل کے حل کے لئے کو شاں ہیں اساتذہ کو کبھی بھی مایو س نہیں ہو نا چا ہئے اور ہمیشہ اچھے کی توقع رکھنی چاہئے مرکزی سیکر ٹری نشر و اشاعت و ضلعی صد ر مرزا طارق محمود نے کہا کہ پنجاب ٹیچر یو نین کی طر ف سے چارٹر آف ڈیمانڈ کو منظور کیا جائے۔

خصوصا اساتذہ کی ان سروس پرمووشن ،اساتذہ کی اپ گریڈیشن ، مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ، گروپ انشوریشن کا میچورٹی کلیم دیا جائے اور ملک میں یکساں نظام تعلیم رائج کیا جا ئے تاکہ اساتذہ میں بے چینی اور اضطراب ختم ہو۔

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں