حکومت کی کلین اینڈ گرین پاکستان مہم، وی چوک وہاڑی میں پودے لگائے گئے

جمعہ 19 اپریل 2019 19:26

وہاڑی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2019ء) حکومت کی کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے حوالے سے ایم این اے طاہر اقبال چوہدری ،ڈپٹی کمشنر وہاڑی عرفان علی کاٹھیا، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نجیب الرحمن بگوی اور اسسٹنٹ کمشنر منو ر حسین نے وی چوک وہاڑی میں پودے لگائے۔اس مو قع پر ایم این اے طا ہر اقبا ل چوہدری نے کہا ہے کہ پودے موسم کو معتدل اور خوشگوار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

پاکستان کے ہر شہری کو ہرصورت ایک پودا لگا کر اس مہم کو کامیاب کرنا چاہیے۔تاکہ ہمارا شہر سرسبز و شاداب اورخو بصورت ہو۔اور ہمیں پاکیزہ اور معطر فضا میسر آئے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عرفان علی کا ٹھیا نے کہاکہ ضلع وہاڑی میں کلین اینڈ گرین مہم بھرپور طریقے سے جاری ہے۔

(جاری ہے)

ضلع وہاڑی کے لوگ باشعور اور ماحول دوست انسان ہیں کلین اینڈگرین مہم میں تمام سرکاری محکمے بھرپور طریقے سے حصہ لے رہے ہیں۔

اس مو قع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نجیب الرحمن بگوی نے کہا ہے کہ پودے لگا کر ہم اپنے ماحول کو بہتر اور آنے والی نسلوں کو بڑھتے ہوئے درجہ حرارت سے بچاسکتے ہیں پودے لگانا وقت کی اہم ضرورت ہے اور ہم سب کواس مہم میں ملکر حصہ لینا چاہیے۔اس موقع پر وائس چیئر مین ضلع کونسل رانا شاہد سرور، سب ڈویژنل فریسٹ آفیسر راجہ اظہر حیات اور دیگر ضلعی افسران مو جو د تھے۔

متعلقہ عنوان :

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں