خاندانی منصوبہ سازی میں علماء کاکردار" عنوان پر سیمینار کا انعقاد

جمعہ 19 اپریل 2019 19:26

وہاڑی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2019ء) محکمہ بہبود آبادی وہاڑی کی طر ف سے تحصیل پا پو لیشن ویلفیئر آفس بوریوالا میں ’’خاندانی منصوبہ سازی میں علماء کاکردار‘‘ عنوان پر سیمینار کا انعقاد کیا گیاسیمینار میں تقریباً 50مقامی علماء امام مسجد نے شر کت کی۔

(جاری ہے)

سیمینار میں تحصیل پا پو لیشن دیلفیئر آفیسر آفتاب احمد نے شر کاء کو محکمہ بہبود آبادی اور اس کی مہیا کردہ مفت سہولیات کے بارے میں بتا یا۔

انہوں نے مز یدکہاکہ ماں اور بچے کی صحت کے لئے بچوں کی پیدائش میں کم از کم تین سال کاوقفہ ضروری ہے ماں اپنے بچوں کو 2سال تک دودھ پلائیں ماں کا دودھ بچے کے لئے ویکسین کی حیثیت رکھتا ہے سیمینار سے مولانا احسن نے خطاب کرتے ہو ئے کہاکہ اسلام میانہ روی کادرس دیتا ہے خاندازن کی تشکیل میں منصبوبہ بندی ماں اور بچے کی صحت کے لئے ضروری ہے سیمینار کے اختتام پر سر کاء میں سرٹیفکیٹس تقسیم کئے گئے۔

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں