وہاڑی میں تین روزہ پو لیو مہم کا آغاز کر دیا گیا

پیر 22 اپریل 2019 23:36

وہاڑی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2019ء) ضلع وہاڑی میں تین روزہ پو لیو مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے، جس میں انسداد پو لیو ٹیمیں گھر گھر جا کر 5سال تک کی عمر کے بچوں کو پو لیو سے بچاؤ کے قطرے پلا رہی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے انسداد پولیومہم کی ٹیموں کی کاکردگی کو چیک کر نے کے لئے اچانک مختلف جگہوں کا دورہ کیا۔انہوں نے گول چوک اور باغ والی مسجد کے قریب انسداد پولیو ٹیموں کو چیک کیا۔

اور اس موقع پرڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے خود بچوں کو انسداد پولیو مہم کے قطرے بھی پلائے۔ ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے گول چوک میں پولیو ٹیم کی کارکردگی بہتر نہ ہونے پرفوراًتبدیل کرنے کی ہدایت جاری کی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

پولیو ٹیمیں اپنے فرائض کو قو می فریضہ سمجھ کر ادا کریں۔انہوں نے مز ید کہا کہ والدین اپنے پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے میں انسدادپولیومہم کی ٹیموں سے تعاون کریں۔پولیس فورس بھی بچوں کو پولیوسے بچاؤ کے قطرے پلانے میں انسدادپولیومہم کی ٹیموں کی مدد کو یقینی بنائیں اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ارشد ملک اورڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر محمد جاوید خالد بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں