ما حولیاتی آلودگی پودوں پر برے اثرات مرتب کر رہی ہے، ڈی سی وہاڑی

پیر 22 اپریل 2019 23:37

وہاڑی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2019ء) ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ ہمیں زمین کو ما حولیاتی آلودگی سے بچا نا ہے آلودگی کی وجہ سے زمین کی زرخیزی بری طرح متاثر ہورہی ہے جو کہ پودوں پر برے اثرات مرتب کر رہی ہے ہمیں پودوں کی مختلف نسلوں کو بچانا ہے جو کہ ماحولیاتی آلودگی کی وجہ سے شدید متاثر ہو رہی ہیں تاکہ ہم زمین کی خوبصورت اور گرینری کو محفوط رکھ سکیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے ان خیالات کا اظہارمحکمہ تحفظ ماحولیات کے زیر اہتمام عالمی یوم الرض کے موقع پر منعقدہ ایک واک کی قیادت کرتے ہوئے کیا۔ واک کا آغاز بلدیہ آفس سے کیا گیا اور خورشید ہال پر اختتام پذ یر ہوئی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائر یکٹر ماحولیات راناصفدر علی، ڈپٹی ڈائر یکٹر انفارمیشن میاں نعیم عاصم ، ڈسٹرکٹ پا پو لیشن ویلفیئر آفیسر راؤ راشد حفیظ،ڈپٹی ڈائر یکٹر کالجز غلام محمد بخاری ، پر نسپل گورنمنٹ کالج وہاڑی پروفیسر محمد یعقوب رانا ، ڈسٹرکٹ کوارڈینٹر ہیلتھ ڈاکٹرا حمد نواز، انسپکٹر ماحولیات اسحاق احمد ، محمد جاوید ، محمد طارق نجیب سمیت مختلف محکموں سوشل ویلفیئر ، ریسکیو1122اور سیاسی و سماجی شخصیات نے شر کت کی۔

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں