وہاڑی.آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن(ایپکا) کی قلم چھوڑ ہڑتال واحتجاجی ریلی

ریلی کی قیادت ضلعی صدر محمد طیب بھٹی اور سرپرست اعلی شیخ مظہر نے کی

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 25 اپریل 2019 20:36

وہاڑی.آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن(ایپکا) کی قلم چھوڑ ہڑتال واحتجاجی ریلی
وہاڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین،25 اپریل 2019ئ، نمائندہ خصوصی، منور حُسین رجانہ) آل پاکستان کلکرکس ایسوسی ایشن (ایپکا)وہاڑی کی جانب سے اپنے مطالبات کے حق میں قلم چھوڑ ہڑتال کی گئی۔ اس موقع پر ایک احتجاجی ریلی بھی نکالی گئی جس کی قیادت ایپکا کے ضلعی صدر محمد طیب بھٹی اور سرپرست اعلی شیخ مظہر نے کی۔ اس موقع پر محمد طیب بھٹی نے کہا کہ حکومت نے کلرکس کو معاشی طور پر پریشان کر رکھا ہے۔

(جاری ہے)

طیب بھٹی نے ایپکا کی جانب سے حکومت سے مطالبہ کیا کہ کلیریکل سٹاف کو فی الفور ٹائم سکیل دیا جائے۔ دوسرے صوبوں کی طرح ہمیں بھی ساتواں سکیل اور ساڑھے سات فیصد تنخواہ دی جائے۔ سیکرٹریٹ کے ملازمین کی طرح سکیل 1 سے 16 کے ملازمین کو یوٹیلٹی الاونس دیا جائے۔ محکمہ صحت کی پرائیویٹ پالیسی ختم اور ختم کردی آسامیاں بحال کی جائیں۔ کنٹریکٹ ملازمین کو فوری ریگولر کیا جائے۔ گروپ انشورنس کی رقم ریٹائرمنٹ کے موقع پر ادا کی جائے۔ طیب بھٹی نے اس موقع پر اعلان کیا کہ اگر اُن کے یہ مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو2 مئی کو اسلام آباد میں دھرنا دیا جائے گا۔ مظاہرین نے اپنے مطالبات کے حق میں نعرے بازی بھی کی۔

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں