وہاڑی، تھیلے سیمیا کا شکار بچوں کی فلاح و بہبود کے لئے ہمیں کاوشیں کرنا ہوں گی، ڈپٹی کمشنر و دیگر

ہفتہ 25 مئی 2019 17:44

وہاڑی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2019ء) تھیلے سیمیا ایک خطرناک مرض ہے جو کہ ہماری آنے والی نسلوں کے لئے شدید مشکلات کا باعث بنتا ہے تھیلے سیمیا سے بچنے کے لئے ہمیں احتیاطی تدابیر کرنا ہوں گی۔ضرورت کے تحت کزن میرج سے بھی بچنا ہو گا۔تھیلے سیمیا کا شکار بچوں کی فلاح و بہبود اور انہیں اچھی زندگی گزارنے کے قابل بنا نے کے لئے ہمیں کاوشیں کرنا ہوں گی۔

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر وہاڑی عرفان علی کاٹھیا، ممبر قومی اسمبلی طا ہر اقبال چوہدری، ممبر صوبائی اسمبلی میاں محمد ثاقب خورشید، ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال وہاڑی ڈاکٹر محمد فاضل، چائلڈ سپشلسٹ ڈاکٹرحفیظ احمد، اور دیگر ماہرین نے عالمی یوم تھیلے سیمیا کے حوالے سے ڈی ایچ کیو ہسپتال وہاڑی میں تھیلے سیمیا سنٹر اور الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام منعقدہ سیمینار کے موقع پر کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایم پی اے رائے ظہوراحمد کھرل کے نمائندہ رائے عامر کھرل، صدر الخدمت فاؤ نڈیشن طارق فاروق بھٹی،جہانز یب یوسف،سجاد خان کھچی، صدر چیمبر آف کامرس چوہدری محمد آصف گجر، سابقہ صدر میاں خالد،سابق صدر ڈسٹرکٹ بار فیاض حسین لکھویرا، چوہدری محمد سرور، ڈاکٹر محمد فاروق جاوید، ڈاکٹر محمد خالد،ڈاکٹر غلام حسین آصف، ڈاکٹر راؤ مسعود، ڈاکٹر فیضان کمال، ڈاکٹر نثاء اللہ خان، نوید اکرم، رانا نوید اور دیگر معززین شہر موجود تھے۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے مز ید کہا کہ تھیلے سیمیا کامرض پیدائشی طور پر بچوں میں پا یا جا تا ہے جس کے وجہ سے بچوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے مز ید کہا کہ تھیلے سیمیاکے مریض بچوں کے لئے سیل سپریٹر مشین کی جلد خریداری کر لی جائے گی۔جس سے تھیلے سیمیا کے مرض میں مبتلا بچوں کوخون کی فراہمی آسان ہو جائے گی۔

ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے مز ید کہا کہ اس مہلک مرض سے بچنے کے لئے آگاہی فراہم کرنا انتہائی ضروری ہے تاکہ ہم اپنے آنے والی نسلوں کو محفوظ رکھ سکیں۔ڈپٹی کمشنر وہاڑی عرفان علی کاٹھیا نے وہاڑی جم خانہ کی طر ف سے تھیلسیمیا سنٹر کے لئے ایک لاکھ روپے کی امداد دینے کا بھی اعلان کیا۔ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر مز ید کہا کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال وہاڑی ایک بہترین علاج گاہ ہے اس کی بہتری کے لئے مز ید اقدامات کئے جارہے ہیں۔

ریسورس سنٹر ڈی ایچ کیو ہسپتال کی تزئین وآرائش کا کام بہت جلد مکمل کر لیا جائے گا۔تاکہ ہیلتھ کے حوالے سے سیمینار ز اور ورکشاپس کاانعقاد ریسورس سنٹر میں کیا جا سکے۔انہوں نے مز ید کہا کہ تھیلسز یونٹ کی کار کر دگی کو بھی بہت بہتربنا دیا گیا ہے جس مر یضوں کوصحت کی بہترین سہو لیات میسرآرہی ہیں۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ایم این اے طا ہر اقبال چوہدری نے کہا کہ تھیلسیمیا کے مرض میں مبتلا بچے ہماری انتہائی توجہ چا ہتے ہیں۔ہمیں ان بچوں کی خصو صی نگہداشت کرنی ہے تاکہ وہ اپنی زندگی کو آسانی سے گزار سکیں۔

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں