حکو متی واجبات کی ریکوری کوہر صورت یقینی بنا یا جا ئے،ڈپٹی کمشنر وہاڑی

منگل 11 جون 2019 18:47

وہاڑی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جون2019ء) ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے کہاہے کہ حکو متی واجبات کی ریکوری کوہر صورت یقینی بنا یا جا ئے،کسی سے کوئی رعائیت نہ برتی جائے۔ نادہندگان کو فوری گرفتار کیا جائے۔زرعی انکم ٹیکس ،کنڈونیشن فیس، ایف بی آر کے واجبات کی ریکوری اورواٹر ریٹ کی وصولی خصو صی توجہ دی جائے۔ہر تحصیل میں سب سے کم کارکر دگی کے حامل ریو نیو آفیسر کو سرنڈر کر دیا جائے گا۔

انہوں نے ان خیالا ت کا اظہار حکو متی واجبات کی ریکوری کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیا۔ اس مو قع پر اے ڈی سی ریونیو ملک مشتاق حسین نائچ، اے سی میلسی نعیم صادق، تحصیلدار وہاڑی مزمل عارف، تحصیلدار بوریوالاظفر مغل ، تحصیلدار میلسی ظفر جٹیال ،اسسٹنٹ ڈائر یکٹرز لینڈ ریکارڈ اور دیگر ریو نیو افسران موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر وہاڑی عرفان علی کاٹھیا نے مز ید کہا کہ ریو نیو افسران کو واجبات کی وصولی کے لئے گاڑی اور پو لیس فورس فراہم کی جائے گی تاکہ نادہند گان کوفوری طور پر موقع سے گرفتار کیا جاسکے۔

اور ریونیو افسران اپنی کار کر دگی کے حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ دیں گے۔ریکوری کا حصول ہمارا اولین ٹارگٹ ہونا چاہیے اور حکومتی ہدایت کے مطابق کسی نادہندہ کو کوئی رعائیت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے مز یدکہاکہ پٹرول پمپس ، آئس فیکٹریز ، آئل ملز ، کاٹن فیکٹریز ، پولٹری فارم ،بھٹہ خشت ،ہا?سنگ کالونیزاور دیگر کمر شلا ئزاڈ ہونے والی پراپرٹیز جنہوں نے کنڈوینشن فیس جمع نہیں کرائی ان کی فوری تالابندی کر دی جائے۔

ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے مزیدکہا کہ اسسٹنٹ ڈائر یکٹر لینڈ ریکارڈ کو ہدایت کی کہ دیانتداری اور شفاف انداز میں کام کر یں عوام کی طرف سے کسی قسم کی کوئی شکایت نہیں آنی چا ہیے۔ وارثتی اورزمین کے ونڈے کے معا ملات کو ہر صورت 6ماہ کے اندر حل کیا جائے۔اسی طرح جن کھیوٹس کے ایشو موجود ہیں ان کو بھی فوری حل کیا جائے۔تاکہ عوام کو ہر ممکن ریلیف مل سکے۔ اجلاس میں ریونیو ریکوری کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں