وہاڑی، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے گائنی ڈیپارٹمنٹ میں نیم مردہ حالت میں لائی جانے والی 8 بچوں کی ماں کو ڈاکٹرز نے مسلسل 4 گھنٹوں کے آپریشن کے بعد بچا لیا

اللہ تعالی کی مہربانی اور ٹیم کی محنت اور جدوجہد سے کامیابی ملی،ایم ایس اور ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ گائنی کا اظہار خیال

ہفتہ 22 جون 2019 22:46

وہاڑی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2019ء) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے گائنی ڈیپارٹمنٹ میں نیم مردہ حالت میں لائی جانے والی 8 بچوں کی ماں کو ڈاکٹرز نے مسلسل 4 گھنٹوں کے آپریشن کے بعد بچا لیا،اللہ تعالی کی مہربانی اور ٹیم کی محنت اور جدوجہد سے کامیابی ملی،ایم ایس اور ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ گائنی کا اظہار خیال،بیوی کی جاں بچنے پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں اور ڈاکٹرز کا ممنون ہوں، شوہر عمران علی تفصیل کے مطابق گزشتہ روز گائنی ڈیپارٹمنٹ ایمرجنسی ڈسٹرکٹ ہسپتال میں نیم مردہ حالت میں لائی جانے والی 87 ڈبلیو بی اڈا چکڑالہ کی رہائشی کلثوم زوجہ عمران کو ڈاکٹرز نے مسلسل 4 گھنٹوں کی سرجری کے بعد بچا لیا مریضہ کو دوران آپریشن 5 خون کی بوتلیں لگائی گئیں اس موقع پرصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایم ایس ڈسٹرکٹ ہسپتال ڈاکٹر محمد فاضل اور ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ گائنی ڈاکٹر رضیہ عدیل نے کہا کہ کلثوم کا آٹھواں بچہ تھا اور مریضہ کو گھر میں ٹرائل کرایا گیا ڈلیوری کے بعد مریضہ کو بلیڈنگ شروع ہوگئی جس کی وجہ سے مریضہ بے ہوش ہوگئی اور جب اسے ہسپتال لایا گیا تو مریضہ نیم مردہ حالت میں تھی اس کا بی پی اور نبض تقریبا ختم تھی لیکن اللہ کا نام لے ہماری ٹیم نے آپریشن شروع کیا اور 4 گھنٹوں کی سرجری میں مریضہ کی بچہ دانی نکال دی گئی، 5 خون کی بوتلیں لگائیں گی جس کا بندوبست بھی ہسپتال نے اپنے طور پر کیا ڈاکٹر فاضل نے کہا کہ ہمارے لئے امیر غریب کی اہمیت نہیں ہمارا ہر مریض وی آئی پی ہوتا ہے ہماری کوشش ہوتی ہے کہ ہرصورت مریض کی جان بچانے کی کوشش کی جائے باقی کام اللہ پر چھوڑ دیتے ہیں شہریوں کو چاہیے کہ ڈاکٹرز سے محبت کریں ان سے پیار کے ساتھ پیش آئیں ڈاکٹر رضیہ عدیل نے کہا کہ دوران آپریشن مریض ڈی آئی سی میں چلا گیاتھا لیکن اللہ نے اپنا کرم کیا اور ہم کامیاب ہوگئے انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر غزالہ,ڈاکٹر فوزیہ ڈاکٹر سارہ انجم ایچ او ڈاکٹر مومل سمیت پوری ٹیم مبارک باد کی مستحق ہے شہریوں کو چاہیے کہ گھروں اور اتائیوں کے پاس ڈلیوری کروانے کی بجائے ہسپتال آئیں یہاں حکومت مکمل سہولیات دے رہی ہے آس موقع پر کلثوم کے شوہر عمران علی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم مایوس ہوچکے تھے میرے چھوٹے چھوٹے 8 بچے ہیں اللہ کریم کے کرم اور ڈاکٹرز کی کوشش سے میری بیوی کی بچ گئی اللہ ان کو نیکی کی جزادے۔

متعلقہ عنوان :

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں