وہاڑی، ڈسٹرکٹ بار میں شجرکاری مہم کا آغاز

منگل 23 جولائی 2019 18:29

وہاڑی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2019ء) حکومت کی کلین اینڈ گرین پنجاب مہم کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ بار وہاڑی میں شجرکاری مہم کا آغازکر دیا گیا۔شجر کاری مہم کا افتتاح ڈپٹی کمشنر وہاڑی عرفان علی کاٹھیا،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمود غنی،سنیئر سول جج میاں شاہد اقبال، صدر ڈسٹرکٹ بار شکیل احمد تارڑاورجنرل سیکرٹری علی اعجاز چوہدری نے بار روم کے سبزہ زار میں پودے لگا کرکیا۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو /ایڈمنسٹریٹر بلدیہ وہاڑی ملک مشتاق حسین نائچ،چیف آفیسر بلدیہ حافظ خالد ارشاد او وکلاء بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیانے اس مو قع پر کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق کچہریوں کو خصوصی طور پر فوکس کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

کچہریوں میں باقاعدگی سے صفائی ستھرائی کرائی جارہی ہے۔انہوں نے مز ید کہا کہ کچہریوں میں پودے لگانے سے ماحول خوشگوار ہوگا۔

کچہریوں میں آنے والے سائلین کو اچھا تاثرملے گا۔ دوسرے مرحلے میں کچہریوں میں ٹف ٹائلز اور شیڈز بھی لگائے جائیں گے۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمود غنی نے اس مو قع پر کہا کہ کلین اینڈ گرین مہم سے بہت بہتری آرہی ہے صفائی ستھرائی کی صورتحال بہت بہتر ہوئی ہے۔ شجر کاری مہم حکومت کا بہترین اقدام ہے۔پودوں سے ہمارے ماحول میں خوشگوار تبدیلی آئے گی۔ صدرڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن شکیل احمد تارڑ نے اس مو قع پر کہا کہ کچہریوں میں شجرکاری سے ماحول معطر،خوشگوار اور دیدہ زیب ہوگا۔کچہریوں کی صفائی ستھرائی پر خصوصی توجہ دینے پر ضلعی انتظامیہ کے شکر گزار ہیں۔

متعلقہ عنوان :

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں