وہاڑی۔ بے نامی اور مشتبہ جائیداداوں کاکھوج لگا یا جائے،ڈی سی وہاڑی

بدھ 11 ستمبر 2019 23:10

وہاڑی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2019ء) ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے کہاہے کہ حکو مت کی ہدایت کے مطابق بے نامی اور مشتبہ جائیداداوں کو تلاش کیا جائے ۔ تاکہ ان جائیداداوں کے پیچھے چھپے ہوئے ذرائع آمدن کاکھوج لگا یا جا سکے متعلقہ محکمے ترجیح بنیادوں پر اس کام کو کریں اور اس کی ہفتہ وار رپورٹ حکو مت کو بھجوائی جا سکے ۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار اپنے آفس میں بے نامی جائیداداوں کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اے ڈی سی ریو نیو ملک مشتاق حسین نائچ، اے سی وہاڑی احمد نوید ،اے سی بوریوالا رانا اورنگ زیب ، اے سی میلسی راشد نعمت، ڈپٹی ڈائر یکٹر لوکل گورنمنٹ رشید احمد جنجوعہ، سی او ضلع کونسل حاجی اظہر، تحصیلدار وہاڑی مزمل حسین کھوکھر، تحصیلدار بوریوالا ظفر مغل، تحصیلدار میلسی ظفر جٹیال اور دیگر ریو نیو افسران موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے مز ید کہا کہ ریونیو ڈیپارٹمنٹ بے نامی جائیداداو ں کو تلاش کرنے میں اہم کر ادا کرسکتا ہے ریو نیو افسران اور پٹواری اپنے اپنے علاقوں کا ریکارڈ چیک کر یں اور ایسی تمام جائیدادائیں جو مشکوک یا مشتبہ ہوں ان کی فوری رپورٹ دی جائے ۔ انہوں نے مز ید کہا کہ یہ ذمہ داری انتہائی سنجیدگی سے پوری کی جائے کیونکہ حکو مت ایسے تمام افراد کا محاسبہ کرنا چاہتی ہے جو غیر قانونی ذرائع سے جائیدادائیں بنا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں