وہاڑی۔حکو مت ہنر مند افراد کو اپنے کاروبار کے لئے مالی امداد فراہم کر رہی ہے، ڈی سی وہاڑی

بدھ 11 ستمبر 2019 23:10

وہاڑی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2019ء) ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو ہنر سیکھا کر روز گار کمانے کے قابل بنا یا جا سکتا ہے حکو مت پنجاب ہنر مند افراد کو اپنے کاروبار کے لئے مالی امداد فراہم کر رہی ہے تاکہ وہ باعزت طریقے سے اپنا روزگار کما سکیں ۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹیس سے ڈپلومہ کورسز کرنے والے طلبا و طالبات کوکار وبار کے لئے حکومت پنجاب کی طر ف سے مالی امداد کی فراہمی کے لئے انٹرویوزلینے کے دوران کیا۔

اس موقع پر اے ڈی سی فنانس مظفر خان ، صدر ڈسٹرکٹ بورڈ آف منیجمنٹ وی ٹی آئی حافظ محمود احمدشاد، ڈپٹی ڈائر یکٹر انفارمیشن میاں نعیم عاصم، ایر یا منیجر پی وی ٹی سی ابرار حسین ، ڈسٹرکٹ زکواة آفیسر طا ہر محمود احمد ، پرنسپل وی ٹی آئی بوریوالا محمد سرور، پرنسپل وی ٹی آئی وہاڑی شہباب ظفر، ایس این اے شیخ خرم سلیم بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے مز ید کہا کہ حکو مت پنجاب نوجوانوں کی فلاح و بہبود پر خصو صی توجہ دے رہی ہے تاکہ وہ معاشرے کے مفید شہری بن سکیں۔

انہوں نے مز ید کہا کہ ہم نے اپنے نوجوانوں کو سیکل ایجو کیشن کی طر ف لانا ہے تاکہ وہ ہنر سیکھ کر اپنے پائوں پر کھڑے ہو سکیں ۔ اور اپنی زندگی اچھے طریقے سے گزار سکیں۔ انٹرویو کے ذریعے ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹس سے مختلف شعبوں میں ڈپلومہ کورس کرنے والے طلبا و طا لبات جو میڑک پر آئیں گے ان کو اپنا کاروبار شروع کرنے کے لئے فی کس50ہزار روپے مالی امداد دی جائے گی ۔

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں