ریکارڈ سنٹر پر آنے والے سائلین سے عزت و احترام سے پیش آیاجائے، ڈی سی وہاڑی

جمعہ 13 ستمبر 2019 20:35

وہاڑی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2019ء) ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا کا اراضی ریکارڈ سنٹر کا دورہ۔انہوں نے سائلین سے ملاقات کر کے ان کے مسائل معلوم کئے۔انہوں نے اراضی ریکارڈ سنٹر میں مختلف شعبوں کا معائنہ بھی کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس موقع پر کہا کہ اراضی ریکارڈ سنٹر پر آنے والے سائلین سے عزت و احترام سے پیش آجائے اراضی ریکار ڈ سنٹر میں کسی بھی ٹائوٹ مافیا کی کوئی گنجائش نہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ کھیوٹ اور میوٹیشن کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں