وہاڑی۔دفاع پاکستان، کشمیر یوں سے اظہار یکجہتی کے حوالے سے تقریب کا انعقاد

جمعہ 13 ستمبر 2019 20:35

وہاڑی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2019ء) ضلع کونسل ہال وہاڑی میںالخدمت گروپ ایپکا کے زیر اہتمام دفاع پاکستان اور کشمیر یوں سے اظہار یکجہتی کے حوالے سے تقریب منعقد کی گئی۔ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے آئند ہ آنے والی نسلوں میںیوم دفاع پاکستان اور کشمیر کی اہمیت کو اجا گرکر نا ہے پوری پاکستانی قوم عالمی برادری کو مسئلہ کشمیر پر جھنجوڑتی ہے کشمیریوں کو مرضی کے مطابق اپنی آزادی کا فیصلہ کرنے کا حق ہے اس موقع پر چیئر مین وزیر اعلی پنجاب کمپلنٹ سیل مہرریاض قہم، وائس چیئر مین احسن ایوب بند یشہ ،ڈی ایم او وقار اکبر ،سی ای او ایجو کیشن حافظ محمد قاسم، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ارشد ملک،ایم پی اے رائے ظہوراحمد کھرل کے نمائندے ، سابق سیکرٹری بار رائے عامر اسلم، صدر ایپکار طیب بھٹی ، جنرل سیکر ٹری شہباز کھوکھر اور دیگر ایپکا کے تمام ارکان بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے مز ید کہا کہ کشمیر یوں کی نسل کشی ہرگز برداشت نہیں ہو گی ہرمحاذ پرکشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔ سی ای او ایجو کیشن حافظ محمد قاسم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوںکی حمایت کرنا ہمارا قومی فریضہ ہے اور کشمیر یوں کے ساتھ ہر سطح پر ہر مکمن تعاون جاری رہے گا۔ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ارشد ملک نے تقریب سے خطا ب کر تے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کی آزادی کے لئے تمام مکاتب فکر کے لوگ حکو مت اور افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں کشمیریوں کی آزادی کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کر یں گے۔

سیمینار سے دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔ سیمینار کے اختتام پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا کی قیادت میں ریلی نکالی گئی۔

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں