کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے پوری قوم اٹھ کھڑی ہے،رانا شکیل احمد

جمعہ 20 ستمبر 2019 19:13

وہاڑی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2019ء) گریجویٹ ملنگ گروپ پانچ ڈبلیو بی کے صدر راشد عمران ،جنرل سیکرٹری رانا شکیل احمد اور چیئرمین رانا آفتاب مجید نے کہا ہے کہ کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے پوری قوم اٹھ کھڑی ہے اور پاک فوج اور پی ٹی آئی حکومت کشمیریوں کی آزادی کیلئے دلجمعی سے بھرپور ساتھ ہے گریجویٹ ملنگ گروپ پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے عہدیداران و ممبران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر عبدالغفار، شاہد ندیم، شہزاد، سلیم اکبر، رانا امجد فاروق، اویس مجید ودیگر بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج نے کشمیر میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے کرفیو لگا رکھا ہے جس کی وجہ سے کشمیری اپنے گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں کشمیریوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں پاک فوج وزیر اعظم عمران خان کشمیریوں کی آزادی کیلئے دن رات کوشاں ہیں

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں