ڈینگی کے خاتمے کے لئے ہم سب کو ذمہ داری سے کام کرنا ہو گا، ڈی سی وہاڑی

جمعرات 10 اکتوبر 2019 23:32

وہاڑی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2019ء) ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ ڈینگی کے خاتمے کے لئے ہم سب کو ذمہ داری سے کام کرنا ہو گا ڈینگی ٹیمیں گھر گھر جا کر ڈینگی سے بچائو کے لئے احتیاطی تدابیر سے آگاہ کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اچانک ڈینگی سرولنس ٹیموں اور نرسریوں کی چیکنگ دوران کیا۔ ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے فیصل ٹائون ،ملتان روڈ اور ملحقہ علاقوں میں انسداد ڈینگی ٹیموں کی کار کر دگی کا جائزہ لیااورانسداد ڈینگی ٹیموں کو محنت ، لگن اور جذبے سے کام کرنے کی ہدایت کی۔

علاوہ ازیں انہوں نے ملتان روڈ پر نرسریوں کو بھی چیک کیا۔انہوں نے مز ید کہا کہ نرسریوں میں پانی نہ کھڑا ہونے دیا جائے نرسری مالکان ڈینگی کی روک تھام کے لئے تمام احتیاطی تدابیر کو اختیار کریں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ارشد ملک، ڈاکٹر احمد نوازبھی موجو دتھے۔ بعدازاں ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے اپنے آفس میں انسداد ڈینگی کے حوالے سے ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ ڈینگی پر کنٹرول کرنے کے لئے ہمیں تمام وسائل بروئے کار لانے ہوں گے تاکہ عوام کو ڈینگی کی احتیاطی تدابیر سے آگاہ کیا جا سکے جس کیلئے تمام متعلقہ محکمے پوری ذمہ داری سے کام کریں۔

انہوں نے مز ید کہا کہ سرکاری عمارتوں کی چھتوں کی بھی باقاعدگی سے صفائی کرائی جائے کیونکہ بارشوں کی وجہ سے کہیں بھی پانی کھڑا نہ ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈینگی کی احتیاطی تدابیر کے بینرز بھی تمام نمایاں جگہ پر آویزاں کئے گئے اور عوام کو باقاعدگی سے احتیاطی تدابیر کے بارے میں آگاہی جاری رکھی جائے اجلاس میں بتا یا گیا کہ ڈینگی سے متعلقہ احتیاطی تدابیر پر مشتمل پمفلٹس کی تقسیم جاری ہے اور ڈینگی سرولنس ٹیمیں گھر گھر جا کر سرولنس کا کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔

اس مو قع پر اے سی وہاڑی احمد نوید، اے سی میلسی راشد نعمت ، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹرارشد ملک، ڈی ایچ او ڈاکٹر جاوید خالد، اسسٹنٹ ڈائر یکٹر انوائرمنٹ رانا صفدر، ڈی ای او سیکنڈری جاوید باجوہ، ایم ایس ٹی ایچ کیو بوریوالا ڈاکٹر عمران بھٹی، سی او ضلع کونسل حاجی اظہر ، سی او بلدیہ حافظ خالد ارشاد، ڈاکٹر احمد نواز اور احمد فراز بھی موجود تھے۔

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں