سموگ کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر متعلقہ محکمے عوام میں آگاہی پیدا کریں، ڈی سی وہاڑی

جمعرات 17 اکتوبر 2019 18:02

وہاڑی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء) ڈپٹی کمشنر وہاڑی عرفان علی کاٹھیا نے کہاہے کہ سموگ کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر متعلقہ محکمے عوام میں آگاہی پیدا کریںکہ سموگ سے کس طرح بچا جا سکتا ہے حکو مت پنجاب نے دفعہ 144 نافذ کر تے ہوئے فصلوں کی با قیات اور دیگر ایسی چیز یں جو دھواں پیدا کرنے کا باعث بنتی ہیں ان کے جلانے پر پابندی لگا دی ہے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار اپنے آفس میں سموگ کے بچائو کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیا ۔اس مو قع پر اے ڈی سی ریو نیو فاروق ڈوگر ، اے ڈی سی جنرل قمرالزمان قیصرانی ، اے سی وہاڑی احمد نوید،ڈی ڈی ڈویلپمنٹ مظفرخان ، سی او ہیلتھ ڈاکٹر ارشد ملک، ڈی ایس پی شہزاد منظور، اسسٹنٹ ڈائر یکٹر انوائر منٹ رانا صفدر، ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسڑی راشد بتول بھی موجود تھیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے مز ید کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق یکم نومبر سے اینٹوں کے بھٹوں کو بند کر دیا جائے گا تاکہ سموگ کی صورتحال پیدا نہ ہو ۔اور جو بھٹہ مالکان خلاف ورزی کریں گے ان کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے مز ید کہا کہ اینٹوں کی قیمتوں کو بھی ہر صورت کنٹرول کیا جائے گا درجہ اول کوئلے سے تیار ہونے والی فل سائز اینٹ کا ریٹ 6200روپے فی ہزار اینٹ اور کوئلے کے علاوہ دیگر ایندھن سے تیار کی جانے والی اینٹ کی قیمت 4800روپے فی ہزار مقرر کی گئی ہے جس پر عمل درآمد ہر صورت یقینی بنا یا جائے گا۔

ڈپٹی کمشنر نے مز ید کہا کہ کوڑا کرکٹ اور دیگر دھواں پھیلانے والے چیزوں پر سخت پابند ی ہو گی ہمیں اپنے ماحول کو صاف ستھرا رکھنا ہے اور اسی طرح دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف بھی فوری ایکشن لیا جائے گاڑیوں سے نکلنے والا دھواں بھی نقصان کا باعث بنتا ہے ۔

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں