ڈینگی سے بچائو کیلئے سرویلینس کے عمل کو زیادہ بہترانداز میں کیا جائے،ڈی سی وہاڑی

جمعرات 17 اکتوبر 2019 18:02

وہاڑی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء) ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ ڈینگی سے بچائو کیلئے ہمیں اقدامات کو مز ید تیز کرنا ہو گا سرولنس کے عمل کو زیادہ بہترانداز میں کیا جائے ان ڈور اور آئو ٹ ڈور ٹیمیں اپنی کارکر دگی کا مز ید بہتر کریں بچوںکو آگاہی دینے کیلئے سکولوں میں زیرو پیرڈ کا باقاعدگی سے انعقاد کیا جائے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار اپنے آفس میں انسداد ڈینگی کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیا۔اس موقع پرسی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ارشد ملک، ڈی ایچ او ڈاکٹر خالد جاوید، ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر شاہد اقبال، ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر محمد فاضل، ایم ایس ٹی ایچ کیو بوریوالا ڈاکٹر عمران بھٹی، سی ای او ایجو کیشن حافظ محمد قاسم،ڈاکٹر احمد نواز، ڈاکٹر فواد قریشی اور دیگر افسران موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے مز ید کہا کہ ریلوے لائن کے اطراف میں جہاں پانی کھڑا ہے اس کو بھی چیک کیاجائے اور زیر تعمیر عمارتوں اور ٹائر شاپس ، قبرستانوں اور نرسریوں کی باقاعدگی سے سرولنس جاری رکھی جائے۔انہوں نے مز یدکہاکہ سرکاری عمارتوں کی چھتوں کو بھی مز ید صاف کیا جائے ان پر موجود پانی کی ٹینکوں کے اطراف کو بھی دیکھا جائے کہ وہاں پانی وغیر ہ کھڑا تو نہیں ہے۔

انہوں نے مز ید کہا کہ ہمیں اسی طرح اپنی محنت جاری رکھنی ہے تاکہ ڈینگی سے محفوظ رہ سکیں بعدازاں ای پی ایم کے حوالے سے بھی اجلاس ہوا۔ جس میں بچوں کو پلائی جانے والی حفاظتی ویکسین اور ٹیکی جات کے حوالے سے کار کر دگی کا جائزہ لیا گیا اس مو قع پر ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ ہمیں اپنی آنے والی نسلوں کو خطرناک بیماریوں سے محفوظ رکھنا ہے جس کیلئے ہمیں ان کو ابتدا ء میں ہی حفاظتی ٹیکہ جات لگوانے انتہائی ضروری ہیں ۔

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں