ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججکا ڈسٹرکٹ جیل وہاڑی کا دورہ

جمعرات 17 اکتوبر 2019 18:02

وہاڑی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خالد اسحاق نے سول جج وہاڑی شکیل اشرف کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل وہاڑی کا دورہ کیا۔ انہوں نے خواتین وارڈ، نو عمر بالغ وارڈ، اور مختلف بارکوںکا دورہ کیا اور اسیران کے مسائل سنے۔انہوں نے اندرون جیل ہسپتال کا بھی دورہ کیا اور مریضوں کی عیادت کی ۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے جیل میں تیار ہونے والے گملے اور ٹف ٹائل کی تیاری کو چیک کیا اور سپرنٹنڈنٹ کی کاوشوں کا سراہا۔

انہوں نے کچن اسیران کا بھی دورہ کیا اور کھانے کا معیار چیک کیا ۔اس دوران جج کے ہمراہ سپرنٹنڈنٹ جیل جناب ندیم فضل ، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ(E) رضوان سعید ،ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ (J&D)یاسر اعجاز، میڈیکل آفیسر ڈاکٹر عرفان شکیل و دیگر آفیسران و اہلکاران بھی جج کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر جج نی15 اسیران کو ذاتی مچلکوں پر کو رہا کرنے کا حکم بھی دیا۔

متعلقہ عنوان :

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں