وہاڑی ۔ڈینگی سے بچاؤ کیلئے ہمیں اقدامات کو مز ید تیز کرنا ہو گا،ڈپٹی کمشنروہاڑی

جمعرات 17 اکتوبر 2019 18:16

وہاڑی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء) ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ ڈینگی سے بچاؤ کیلئے ہمیں اقدامات کو مز ید تیز کرنا ہو گا سرولنس کے عمل کو زیادہ بہترانداز میں کیا جائے ان ڈور اور آؤ ٹ ڈور ٹیمیں اپنی کارکر دگی کا مز ید بہتر کریں، بچوںکو آگاہی دینے کیلئے سکولوں میں زیرو پیرڈ کا باقاعدگی سے انعقاد کیا جائے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار اپنے آفس میں انسداد ڈینگی کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرسی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ارشد ملک، ڈی ایچ او ڈاکٹر خالد جاوید، ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر شاہد اقبال، ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر محمد فاضل، ایم ایس ٹی ایچ کیو بوریوالا ڈاکٹر عمران بھٹی، سی ای او ایجو کیشن حافظ محمد قاسم،ڈاکٹر احمد نواز، ڈاکٹر فواد قریشی اور دیگر افسران موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے مز ید کہا کہ ریلوے لائن کے اطراف میں جہاں پانی کھڑا ہے اس کو بھی چیک کیاجائے اور زیر تعمیر عمارتوں اور ٹائر شاپس ، قبرستانوں اور نرسریوں کی باقاعدگی سے سرولنس جاری رکھی جائے۔

متعلقہ عنوان :

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں