سبزی و پھلوں کی قیمتوںکو کنٹرول کرناکیلئے بھرپور اقدامات کئے جارہے ہیں،ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا

جمعرات 7 نومبر 2019 21:43

وہاڑی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 نومبر2019ء) ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ حکو مت پنجاب کی ہدایت پر سبزی و پھلوں کی قیمتوںکو کنٹرول کرناکیلئے بھرپور اقدامات کئے جارہے ہیں جس کیلئے سبزی و فروٹ منڈی میں نیلامی کے عمل کاباقاعدگی سے جائزہ لیا جا رہا ہے گراں فروشوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار علی الصبح سبزی و فروٹ منڈی میں نیلامی کے عمل کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس مو قع پر ڈپٹی ڈائر یکٹر انفارمیشن میاں نعیم عاصم، سیکر ٹری مارکیٹ کمیٹی بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے اپنی نگرانی میں نیلامی کرائی۔ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے مز ید کہا کہ گراں فروشوں کی خلاف کریک ڈا?ن جاری ہے تاکہ عوام کو گراں فروشوںکے ہاتھوں لٹنے سے بچا یا جا سکے۔ حکو مت پنجاب عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کا ر لارہی ہے ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے ا س مو قع پر سبزیوں اور پھلوں کے معیار کو بھی چیک کیا۔

متعلقہ عنوان :

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں