وہاڑی،سموگ کے خطرے کے پیش نظر متعلقہ محکمے بھرپور اقدامات کریں، ڈپٹی کمشنر

منگل 19 نومبر 2019 21:38

وہاڑی۔ 19 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2019ء) ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ سموگ کے خطرے کے پیش نظر متعلقہ محکمے بھرپور اقدامات کریں حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق آگاہی مہم چلائی جائے جس میں عوام کو سموگ سے بچنے کے اقدامات بتائے جائیں اور ایسی تمام گاڑیاں ، فیکٹریاں ، کار خانے جو آلودگی کا باعث بن رہے ہیں ان کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائی جائے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار اپنے آفس میں سموگ کی روک تھام کے حوالے سے منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیا۔ اس مو قع پر اے ڈی سی جنر ل مبشر رحمان ، سی او ایجو کیشن حافظ محمد قاسم، ڈی ایس پی شہزاد منظور، ڈی ایچ او ڈاکٹر خالد جاوید، اے ڈی ماحولیات رانا صفدر، اے ڈی لیبر ملک شعبان، سیکر ٹری آر ٹی اے محسن ریاض اور دیگر افسران موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے مز ید کہا کہ ماحولیاتی آلودگی دن بدن خطرناک صورتحال اختیار کرتی جا رہی ہے ہم سب کوآلودگی کے خاتمے کیلئے اپنا کر دار ادا کرنا ہو گا۔ تاکہ ہم اپنی آنے والی نسلوں کو آلودگی کے باعث پید اہونے والی بیماریوں سے محفوظ رکھ سکیں۔ آلودہ ہوا بچوں کو سب سے زیادہ نقصان پہنچانے کا باعث بنتی ہے۔ انہوں نے مز ید کہا کہ محکمہ ماحولیات ، سیکر ٹری آر ٹی اے اور ٹریفک پو لیس مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں اور خاص طور پر بڑی گاڑیوں کے خلاف بھر پور ایکشن لیں۔ اور ان کو بھاری جرمانے عائد کریں۔

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں