وہاڑی،ایڈ وائزر وفاقی محتسب چوہدری عبد الحمید کا وہاڑی کا دورہ

منگل 19 نومبر 2019 21:38

وہاڑی۔ 19 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2019ء) ایڈ وائزر وفاقی محتسب چوہدری عبد الحمید نے وہاڑی کا وزٹ کیا اس موقع پر انہوں نے وفاقی اداروں کے حوالے سے لوگوں کی شکایات سنیں جس میں وفاقی اداروں کے خلاف 22شکایات پیش کی گئیں شکایات کے حوالے سے متعلقہ اداروں کے افسران کو موقع پر احکامات جاری کئے گئے۔

(جاری ہے)

ایڈوائزر وفاقی محتسب چوہدری عبدالحمید نے اس مو قع پر کہا کہ عوام وفاقی اداروں کے حوالے سے اپنے مسائل او ر شکایات وفاقی محتسب کو بھیجوا سکتے ہیں وفاقی محتسب کا قیام 1983ئ میں وجود میں آیا اب تک لاکھوں شکایات کا ازلہ کیا جا چکا ہے عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی کیلئے کاوشیںکی جاتی ہیںانہوں نے مز ید کہاکہ پاکستان میں وفاقی محتسب کے 13ریجنل دفاتر کام کر رہے ہیں باقاعدگی سے ڈسٹرکٹ اور تحصیل ہیڈکواٹرز میں آکر عوام کی شکایات کا ازلہ کیا جاتا ہے وفاقی اداروں میپکو، سوئی گیس ، پو سٹ آفس ، ریلوے ، نادرا وغیرہ کے خلاف شکایات وفاقی محتسب کے پاس بھیجوائی جا سکتی ہیں۔

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں