گلابی سنڈی کے غیر موسمی تدارک کے حوالہ سے تربیتی سمینار کاانعقاد

بدھ 12 فروری 2020 18:39

وہاڑی۔ 12 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 فروری2020ء) ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع وہاڑی رانا محمد عارف کی زیر صدارت گلابی سنڈی کے غیر موسمی تدارک کے حوالہ سے تربیتی سمینار کاانعقاد کیا گیا ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع رانا محمد عارف نے اس موقع پر کہا کہ حکومت پنجاب نے دفعہ 144کا نفاذکر دیا ہے گھروں کے اندر، باہر یا کھیت میںکپاس کی چھڑیوں پر بچے کچے ٹینڈوںاور جننگ فیکٹریوں میں موجود کچرے کو فوری طور پر تلف کیا جائے خلاف ورزی کرنے والوں کے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے مزید کہا کہ کاشتکاروں کی سہولت کیلئے بھٹہ مالکان کے تعاون سے سنٹر بنائے گئے ہیں جہاں کاشتکار بچے کچے ٹینڈے اور کچرا جمع کر وا سکتے ہیں پہلے مرحلہ میں میلسی تحصیل میں اس پروگرام کا اطلاق ہو گا اور اس کے بعد دیگر تحصیلوں میں بھی یہ پروگرام چلایا جائے گا تحصیل میلسی میں چکوک کی سطح پر کمیٹیاں بنا دی گئی ہیں جو کاشتکاروں کوچھڑیوں کی تلفی کیلئے دفعہ 144کے تحت نوٹس دیں گے اور اس پر عمل درآمد یقینی بنا ئیں گے قبل ازیں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت رانا محمد عارف نے چک نمبر 158 ، 160 اور170 ڈبلیو بی میلسی میں گلابی سنڈی کے تدارک کے حوالے سے جائزہ لیا انہوں نے اس موقع پر کہاکہ کپاس کی فصل کو گلابی سنڈی سے بچانا انتہائی ضروری ہے کپاس کی فصل ملکی معیشت میں اہم کر دار اہے انہوں نے حکومت پنجاب کی طرف سے جاری کردہ دفعہ144 نوٹیفکیشن کو لوگوں میں تقسیم کئے اورتحصیل میلسی میں 8 ٹینڈے جمع کرنے والے مراکز قائم کیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں