اسسٹنٹ کمشنر بوریوالا رانا اورنگ زیب کا علی الصبح سبزی و فروٹ منڈی بوریوالا کا دورہ

بدھ 12 فروری 2020 18:39

وہاڑی۔ 12 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 فروری2020ء) اسسٹنٹ کمشنر بوریوالا رانا اورنگ زیب نے علی الصبح سبزی و فروٹ منڈی بوریوالا کا دورہ کیا انہوںنے اس موقع پر سبزی و فروٹ کے نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا اسسٹنٹ کمشنر بوریوالا رانا اورنگ زیب نے اس موقع پر کہا کہ ناجائز منافع خوری اسلام میں منع ہے بحیثیت مسلمان ہمیں ناجائز منافع خوری سے پرہیز کرنا چا ہیے ناجائز منافع خوری سے عام آدمی کی مشکلات میں اضافہ ہو تا ہے ناجائز منا فع خوری ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر منڈیوں میں کسان پلیٹ فارم قائم کرد یئے گئے ہیں جہاں کسان اور عوام براہ راست سبزیوں اور پھلوں کی خرید و فروخت کر رہے ہیں کسان پلیٹ فارم میں کسان سے کسی قسم کا کمیشن وصول نہیں کیا جاتا ہے کسان پلیٹ فارم کے قیام سے سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں کمی آئی ہے حکومت پنجاب کی طرف سے کسان پلیٹ فارم کو عوام میں سراہا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں