وہاڑی، عوام کے ریلیف کیلئے قائم کئے گئے یوٹیلٹی سٹورز پر آٹا اور چینی سمیت دیگر اشیاء ضروریہ غائب

دال چنا غریب کی پہنچ سے باہر،عوام یوٹیلٹی سٹورز کے چکر کاٹ کاٹ خوار ہوگئے،شہریوں کا وزیراعظم ،وزیراعلیٰ پنجاب سمیت دیگر حکام سے فوری نوٹس کامطالبہ

بدھ 1 اپریل 2020 20:20

وہاڑی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اپریل2020ء) عوام کے ریلیف کیلئے قائم کئے گئے یوٹیلٹی سٹورز پر آٹا اور چینی سمیت دیگر اشیاء ضروریہ غائب،دال چنا غریب کی پہنچ سے باہر،عوام یوٹیلٹی سٹورز کے چکر کاٹ کاٹ خوار ہوگئے،شہریوں نے وزیراعظم پاکستان،وزیراعلیٰ پنجاب سمیت دیگر حکام سے فوری نوٹس کامطالبہ کر دبا۔تفصیلات کے مطابق کورونا لاک ڈائون کے موقع پر حکومت کی جانب سے عوام کوریلیف فراہم کرنے کے دعوے یکسر جھوٹے ثابت ہورہے ہیں ،شہر اور گردونواح میں عوام کی سہولت کیلئے قائم کئے گئے یوٹیلٹی سٹورز پر آٹا،چینی سمیت دیگر اشیائے ضرورت موجودنہیں ہیں جبکہ دال چناعام مارکیٹ سے بھی 20روپے مہنگی فروخت کی جارہی ہے شہریوں فہد،عامر،شہزاد،احمد،ندیم،محمود،شاہزیب،معین ودیگر نے احتجاج کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ حکومتی لاک ڈاون کے باعث ایک طرف تو ہمارا روزگار مکمل طور بند ہے اوپر سے ہمیں کھانے پینے کا سامان بھی میسر نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایاکہ دال چناعام مارکیٹ سے 140 روپے کلومل رہی ہے جبکہ یوٹیلٹی سٹورز پر 160 روپے کلوفروخت کی جارہی ہے ہم آٹا اور چینی کے حصول کیلئے شہرکے سارے یوٹیلٹی سٹورز چھان آئے ہیں مگر کہیں سے نہیں مل رہاحکومت غریبوں کاروزگارتو پہلے ہی بند کرچکی ہے کم از کم ہمارے کھانے پینے کیلئے سامان ہی مناسب نرخوں پرمہیاکردے تاکہ ہم اس مشکل دور میں خوار ہونے بچ سکیں۔

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں