کورونا وائرس،فاسٹ بائولر محمدعرفان بھی میدان میں آگئے

قومی کرکٹر نے پٹرولنگ پولیس کے ہمراہ شہریوں میں پمفلٹ اور ماسک بھی تقسیم کیے

بدھ 1 اپریل 2020 21:41

وہاڑی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اپریل2020ء) کوروناوائرس سے احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے متعلق آگاہی دینے کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر محمدعرفان بھی میدان میں آگئے ۔پٹرولنگ پولیس کے ہمراہ شہریوں میں پمفلٹ اور ماسک بھی تقسیم کیے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کوروناوائرس کے پیش نظر شہریوں میں احتیاطی تدابیر کی آگاہی سے متعلق قومی کرکٹ ٹیم کر فاسٹ بائولر محمدعرفان نے وہاڑی کے نواحی علاقہ میں پٹرولنگ پولیس کے ہمراہ شہریوں میں پمفلٹ تقسیم کرنے کے ساتھ ساتھ فیس ماسک بھی تقسیم کیے محمدعرفان نے سڑک کے کنارے شہریوں کو کوروناوائرس کے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیرسے آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں بلاضرورت گھروں سے نہیں نکلناچاہئے اوراس کے ساتھ ہینڈ سینٹائزراورصابن کے استعمال کے طریقے اوراس کی افادیت سے بھی شہریوں کوآگاہ کیاان کاکہناتھاکہ احتیاطی تدابیر ہی ہیں جن پرعمل کرکے ہم کوروناجیسے جان لیواوائرس سے بچ سکتے ہیں.

متعلقہ عنوان :

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں