کوروناوائرس دہشت گردی سے بھی زیادہ خطرناک ہے، سراج الحق

کوروناوائرس کے بعدبھی وزیراعظم عمران میں عاجزی کے بجائے اکڑپن پیداہواہے ، امیر جماعت اسلامی

اتوار 12 اپریل 2020 22:30

وہاڑی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2020ء) امیرجماعت اسلامی سینٹرسراج الحق نے کہاہے کہ کوروناوائرس دہشت گردی سے بھی زیادہ خطرناک ہے، دہشت گردی کچھ علاقوں تک محدودتھی کوروناوائرس ملک بھرمیں پھیلنے کے خدشات ہیں، کوروناوائرس کے بعدبھی وزیراعظم عمران میں عاجزی کے بجائے اکڑپن پیداہواہے وزیراعظم نے کہاہے کہ اپریل کے آخرمیں ایک سے ڈیڑھ مریں گے ایک کی سمجھ توآتی ہے ڈیڑھ سے کیامرادہے اس کی وضاحت کوئی وزیریامشیرکرکے عوام کوبتائے ۔

وہ ڈسٹرکٹ جیل وہاڑی کے باہرپرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے اس موقع پرضلعی امیرسیدجاویدحسین شاہ ضلعی صدرالخدمت فائونڈیشن طارق فاروق بھٹی ضلعی جنرل سیکرٹری عبدالخالق شاکر رائوخلیل احمد عبدالعزیزبھٹہ چودھری طارق محمود چودھری طارق رفیق شکیل رضاودیگربھی موجودتھے سینٹرسراج الحق کاکہناتھاکہ حکومت کارویہ بڑاعجیب ہے ایک دن ڈاکٹرڈے منایادوسرے دن کوئٹہ میں ڈاکٹروں کوتشددکانشانہ بناکرتھانہ میں بندکردیاجس سے عوام میں بے چینی پیداہونافطری بات ہے کوئٹہ کے ڈاکٹرزکوروناوائرس سے بچائوکیلئے کٹس اوردیگرحفاظتی سامان فراہم کرنے کامطالبہ کررہے تھے حکومت ان کوحفاظتی سامان توفراہم کرنے میں ناکام ہوگئی لیکن ان کوکوروناوائرس کاشکارکرنے کیلئے حوالات میں بندکردیاگیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ بعدازاں ان ڈاکٹرزکوالخدمت فائونڈیشن سے سامان فراہم کرکے ان کی مشکلات کم کرنے کی کوشش کی۔سراج الحق کاکہناتھاکہ حکومت کواعلانات کرتے ہوئے دوسال گذرچکے ہیں اب عملی کام کرکے دکھائے لاک ڈائون کی حالت میں کاروبارکھولنے کیلئے وفاق اورصوبے مل کرلائحہ عمل تیارکریں چھوٹے دکانداروں کے لاک ڈا?ن توڑنے کاانتظارنہ کیاجائے بلکہ حکومت ان کے گھروں تک اشیاء ضروریہ پہنچائے کوروناوائرس سے بچائوکے حکومتی اقدامات بیانات تک محدودہیں یوں محسوس ہوتاہے کہ اسلام آبادکے حکمران ملک وقوم کے چھ ماہ ضائع کرنے پرتلے ہوئے ہیں اب صورتحال اتنی خطرناک ہوچکی ہے کہ ہرگیارہ لوگوں میں سے ایک شخص کارزلٹ پازیٹیوآناانتہائی خطرناک ہے اس کے باوجودحکومت نے اس وقت تک اپنا رویہ درست نہیں کیا ون ویلنگ کررہی ہے اوراپنی اناکے گنبدسے نہیں نکل رہی جماعت اسلامی کاپہلے دن سے موقف ہے کہ حکومت اپوزیشن سے مل کرکوروناوائرس پرنیشنل ایکشن پروگرام بنائے حکومت کی طرف سے 12سوارب روپے تقسیم کرنے کاطریقہ کارغلط ہے پیسے دینے کیلئے لوگوں کامجمع لگادیاجاتاہے جوکوروناوائرس پھیلنے کاسب بن سکتاہے حکومت کوروناوائرس سے نمٹنے کیلئے چین کی بجائے اٹلی کے نقش قدم پرچل رہی ہے امریکہ جیسی عالمی قوت کوروناوائرس کے سامنے گھٹنے ٹیک چکی ہے قبروں کیلئے جگہ کم پڑگئی ہے گڑھے کھوکراجتماعی دفن کیاجارہاہے ایک سوال کے جواب میں ان کاکہناتھاکہ وہ سینٹرل جیل کادورہ کے دوران الخدمت فائونڈیشن کی طرف سے قیدیوں اورعملہ کیلئے حفاظتی سامان فراہم کرے گے موجودہ حالات میں الخدمت فائونڈیشن کے اقدامات سے جیل انتظامیہ اورقیدیوں کوحوصلہ ملے گاانہوں نے مطالبہ کیاکہ حکومت ملک بھرکی جیلوں میں قیدبڑی تعدادمیں موجودقیدیوں کی حفاظت کاانتظام کرے کیونکہ ملک میں صحت کے حوالہ سے ہسپتالوں میں انتظامات اتنے اچھے نہیں ہیں کوروناوائرس سے خودبھی بچنااوردوسروں کوبچاناصرف حکومت کی ذمہ داری نہیں ہم سب کی ذمہ داری ہے ایک اورسوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ مذہبی طبقہ کوکوروناوائرس کا ذمہ دارٹہراناکسی اورکاایجنڈامعلوم ہوتاہے حالانکہ مذہبی قوتوں نے انتہائی ذمہ داری کاثبوت دیاہے امام مساجدنے حکومتی ہدایات پرعمل کیاہے لیکن اب بھی بعض قوتوں نے مساجدکوٹارگٹ بنارکھاہے جوشرمناک حرکت ہے بیرون ممالک سے آنے والے افرادکومجرم نہ سمجھاجائے بلکہ ان کے ساتھ عزت واحترام کے ساتھ پیش آیاجائے الخمدمت فائونڈیشن کی خدمات کاتذکرہ کرتے ہوئے انہونے بتایاکہ الخدمت فائونڈیشن اس وقت تک پورے ملک میں 63کروڑروپے کی رقم خرچ کرکے 33لاکھ خاندانوں کوراشن پہنچاچکی ہے مردوں کے ساتھ ساتھ الخدمت خواتین نے بھی تعاون کاسلسلہ شروع کررکھاہے اوروہ بیوہ خواتین کوضرویات زندگی فراہم کررہی ہیں اس طرح سب ملاکر اس وقت تک ایک ارب روپے سے زیادہ کاراشن تقسیم کیاجاچکاہے جماعت اسلامی نے کروناوائرس وباشروع ہوتے ہی تمام سرگرمیاں معطل کردیں تھیں اورتمام دفاترکورفاہی سرگرمیوں کیلئے وقف کردیاجبکہ جماعت اسلامی نے ملک بھرکے میں اپنی30 سے زیادہ ہسپتال کوروناوائرس کی وجہ سے عوام کیلئے کھول رکھے ہیں الخدمت فا?نڈیشن ہرضرورتمندتک پہنچنے کی کوشش کررہی ہے لیکن امدادکرنے کاطریقہ حکومت سے مختلف ہے الخدمت فا?نڈیشن کسی کی عزت نفس مجروح کئے بغیربلاتفریق خدمت کررہی ہے۔

جماعت اسلامی قوم کے ساتھ وعدہ کرتی ہے کہ مخیرحضرات کی طرف سے دیاگیاتعاون حق داروں تک پہنچ رہاہے اوران کی طرف سے الخدمت فائہنڈیشن کوامین بنایاگیاہے اس ضائع نہیں ہونے دیاجائے گا۔

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں