وہاڑی، مہمان آئی ہوئی نوجوان لڑکی سے اجتماعی زیادتی کی کوشش،ناکامی پر تشدد کا نشانہ بنایا

ملزمان فرار ہوگئے پولیس نے مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی،پولیس نے لڑکی پرتشددکے وقت زیراستعمال موٹرسائیکل بھی قبضہ میں لے لیا

جمعرات 16 اپریل 2020 23:14

وہاڑی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2020ء) وہاڑی کے تھانہ ٹھینگی کی حدود میں ملزمان کی مہمان آئی ہوئی نوجوان لڑکی سے اجتماعی زیادتی کی کوشش، ناکامی پرخاتون کوڈنڈوں، سوٹوں سے تشدد کرکے لہولہان کردیا،ملزمان فرار ہوگئے پولیس نے مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق وہاڑی کے تھانہ ٹھینگی کی حدود 76ڈبلیوبی کی اضافی بستی اوڈاں والی میں اوباشوں نے فورٹ عباس سے اپنی خالہ کے گھرآئی19سالہ نادیہ نامی نوجوان لڑکی کے ساتھ مبینہ طورپراجتماعی زیادتی کی کوشش کی لڑکی نے مزاحمت کرتے ہوئے ان کی کوشش ناکام بنادی ناکامی پرملزمان وسیم، ندیم ودیگرنے طیش میں آکرنادیہ لڑکی کو بدترین تشددکانشانہ بناڈالا جس سے وہ لہولہان ہوگئی لڑکی کے شوروواویلاپرلوگ اکٹھاہونا شروع ہوئے توملزمان ڈنڈے سوٹے لہراتے ہوئے موقع سے فرارہوگئے فوٹیج میں لڑکی پرتشددکے بعدملزمان فرار ہوتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں،واقعہ کی اطلاع کے باوجودپولیس تھانہ ٹھینگی نے رویتی ٹال مٹول کی کوشش کی تاہم جب یہ واقعہ ڈی پی احسان اللہ چوہان کے نوٹس میں آیاتوانہوں نے سخت ناراضگی کااظہارکرتے ہوئے پولیس تھانہ ٹھینگی کوملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتارکرنے کے احکامات جاری کئے توپولیس حرکت میں آئی اورملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر129/20درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارناشروع کردیئے ہیں اس دوران پولیس نے لڑکی پرتشددکے وقت زیراستعمال موٹرسائیکل بھی قبضہ میں لے لیاہے پولیس کاکہناہے کہ بہت جلدملزمان کوگرفتارکرلیاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں